Jang News:
2025-04-22@06:04:25 GMT

مختلف شہروں میں بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

مختلف شہروں میں بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ

—فائل فوٹو

ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

بلوچستان میں رات سے شمال مغربی علاقے غیرمعمولی موسمی سسٹم کے  زیرِاثر ہیں۔

 کوژک ٹاپ، شیلا باغ، پشین اور زیارت سمیت شہروں کے بالائی پہاڑی علاقوں پر برف باری اور تیز بارش ہوئی جبکہ پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں  بھی ژالہ باری ہوئی ہے۔

مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، مختلف علاقوں میں بارش

لاہور، ملتان، چیچہ وطنی اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری ہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بادل برسے۔

 بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے سے بجلی اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 

دوسری جانب پاراچنار شہر اور میدانی علاقوں پر بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

 سوات، لوئر دیر، بنوں، کوہاٹ، شمالی اور جنوبی وزیرستان، کرک، ڈی آئی خان سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش اور برف باری نے موسم مزید سرد کر دیا۔

ادھر جہلم، میانوالی، گوجرانوالہ، بھیرہ، کوٹ ادو، خوشاب، سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد

وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آزادکشمیر اور خیبرپختون خواں کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں شونٹھر ویلی، گریس ویلی، ہلمت، تاوبٹ کے پہاڑوں پر برف باری سے نظارے خوبصورت ہو گئے ہیں۔   آزاد کشمیر میں تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ متعدد مقامات پر ژالہ باری سے سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • چترال میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ، طغیانی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد