عمر شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے، مسجد الحرام سے تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
عمر شہزاد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی اور مسجد الحرام سے تصاویر بھی جاری کیں۔
اداکار عمر شہزاد نے اپنی تصاویر کے ساتھ قرآن کی آیت پوسٹ کی جس کا مفہوم ہے کہ ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’مکہ کے بابرکت آسمانوں تلے ہماری نئی شروعات ہے۔ دعا ہے کہ ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی رحمتوں سے بھرپور ہو‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)
اداکار نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں لیکن اس میں دونوں کے چہرے واضح نہیں ہیں جبکہ دوسری تصویر میں دونوں نے غلافِ کعبہ پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔ عمر شہزاد کی پوسٹ پر مداحوں اور دیگر اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکار عمر شہزاد سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید نے بھی مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تھیں اور انہیں عوام کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’70 ہزار فرشتے ہماری گواہی دے رہے ہیں‘، اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح، تصاویر وائرل
عمر شہزاد نے اپنے کیریئر کی شروعات 2016 میں فلم ’تیری میری لو اسٹوری‘ سے کی تھی، انہوں نے ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد مقبول پاکستانی ڈراموں جیسے ’وہ پاگل سی‘، ’بھڑاس‘، ’میرے ہمسفر‘ اور ’اجنبی ہمسفر‘ میں بھی کام کیا۔
وہ آج کل نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں ’سالار پاشا‘ کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں حنا طارق، رابعہ کلثوم، زینب رضا، بابر علی، ارجمند رحیم، سلمیٰ حسن، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خانہ کعبہ سعودی عربیہ عمر شہزاد عمرہ کبریٰ خان گوہر رشید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی عربیہ گوہر رشید
پڑھیں:
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور مشہور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی دبئی می ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں انوشکا اور ویرات ایک شوٹ کے دوران ایک ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ہنستے مسکراتے ہوئے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور انسٹاگرام پر ایک فین پیج کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈو نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ویوز حاصل کر لیے ہیں۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے خوبصورت شہر ٹسکنی میں ہوئی تھی۔ اس جوڑے نے 2021 میں اپنی بیٹی وامیکا اور 2024 میں بیٹے اکا کی پیدائش کے بعد اپنی چھوٹی سی فیملی کو مکمل کیا۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????????????? ???????????????????? ???????????? ???????????????? (@wrogn.virat)