اورنگی ٹاؤن، گھریلو جھگڑوں سے تنگ 3 بہنوں نے زہریلا مائع پی لیا، حالت غیر، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:
اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14G مسلم نگر کے علاقے میں ایک گھر میں زیریلی مائع چیز پینے سے تین بہنوں کی حالت خراب ہوگئی۔
ریسکیو ادارے چھیپا کے حکام کے مطابق متاثرہ خواتین کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
متاثرہ خواتین کی شناخت 24 سالہ رباب، 20 سالہ صبا اور 18 سالہ رفعت کے نام سے ہوئی ہے، جو سگی بہنیں ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق خواتین نے گھریلو جھگڑے کے باعث مبینہ طور پر صفائی کے کام میں استعمال ہونے والی زیریلی مائع چیز پی لی۔
تاہم، چھیپا حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خواتین نے کون سی مائع پی تھی، میڈیکل رپورٹ کے بعد اصل صورتحال سامنے آ سکے گی۔
پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی گئی
—فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے 3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت لاپتہ لڑکیوں کے اہلِ خانہ عدالت پیش نہیں ہوئے۔
پیرآباد کا رہائشی 14 سال کا مبشر 11 جنوری کو لاپتہ ہوا۔ مبشر گھر سے مدرسے جانے کےلیے نکلا تھا لیکن مدرسے نہیں پہنچا، پولیس
عدالت تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیس میں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟
تفتیشی افسر نے بتایا کہ گمشدہ چاروں لڑکیاں گھر واپس آ گئی ہیں، لڑکیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ لڑکیاں گھر واپس آ گئی ہیں لیکن ان کے والد عدالت میں پیش نہیں کر رہے۔
جس کے بعد عدالت نے چاروں لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔