Express News:
2025-04-22@09:49:12 GMT

ماہ صیام کی تیاری

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

ماہ صیام کی آمد آمد ہے، اس کے لیے ہمیشہ کی طرح لوگوں کا جوش وخروش عروج پر ہے۔ مسلمان اس مقدس مہینے کا پورا سال انتظار کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر رمضان المبارک میں یہ سوال درپیش ہوتا ہے کہ کھانے پینے میں ایسی کیا راہ اختیار کی جائے، جس سے سہولت حاصل  اور توانائی برقرار رہے۔ یہ وہ مہینا ہے جو ہمیں اللہ کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنے کا موقع دیتا ہے اور ہم اس سے اپنی برکتیں مانگ سکتے ہیں۔

روزوں کے بھرپور اہتمام کے دوران آپ کو رمضان کے دوران مختلف غذائیت بخش غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے، جو آپ کو توانائی دیں اور اسی توانائی کو افطار تک برقرار رکھ سکیں۔ ہم سَحری میں صحت مند غذا کو وزن کم کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ رمضان ہمیں وزن کم کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔ سَحری کے کھانے میں کھجوروں کا استعمال ضرور کریں۔ ساتھ ہی تلی ہوئی چیزوں کے بہ جائے اپنی غذا کو پھلوں اور سبزیوں سے متوازن کریں، سلاد ضرور لیں۔ یہ غذائیت، آئرن، وٹامن، میگنیشیم، زنک، فولک ایسڈ وغیرہ سے بھرپور ہیں۔

آپ پھلوں اور سبزیوں کی مکس سلاد بھی بنا سکتی ہیں، جو آپ کو پورے دن کے لیے توانائی فراہم کرے گی۔ سورج کی گرمی آپ کو تھکاوٹ کا شکار کر سکتی ہے اگر آپ وٹامنز کی مقدار کا خیال نہیں رکھیں گے۔ جو لوگ کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار نہیں، وہ رمضان میںپراٹھا اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔ مکمل گندم کے آٹے کا پراٹھا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ ہم اسے دل کے لیے صحت بخش غذا کہہ سکتے ہیں، کیوں کہ اس میں فائبر، پروٹین، آئرن، میگنیشیم وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں۔

کیلے پوٹاشیم، وٹامن سی اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں، جو جسم کی توانائی کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ رمضان میں آنتوں کی صحت بہت ضروری ہوتی ہے، ورنہ تھکان ہونے لگتیہے۔ کیلا آپ کے جسم کو حل پذیر اور غیر حل پذیر فائبر فراہم کرتا ہے تاکہ آپ کی آنتیں صحت مند رہیں۔

قدرت کی نعمتوں کا لطف اٹھائیں۔ خشک میوہ جات ایک نعمت ہیں، جو بہت کم مقدار میں بھی شاندار فوائد فراہم کرتے ہیں۔ موسم اجازت دے تو خشک میوہ جات کو گرم دودھ کے ساتھ نوش فرمائیں، یہ ایک بہترین امتزاج ہوگا اور آپ کو تھکاوٹ سے نجات دے گا۔ انڈے دنیا کے سب سے پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں شامل ہے۔ آپ انڈے کا آملیٹ بنا سکتی ہیں، جس میں سبزیاں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ ابلے ہوئے انڈے اور سلاد بھی آپ کی توانائی کو بڑھانے کا بہترین طریقہ ہیں۔ انڈے آپ کی بھوک کو پورا کرتے ہیں اور آپ کو پورے دن کے لیے بھرے رہنے کا احساس دیتے ہیں۔

رمضان المبارک میں عموماً ہمیں افطار میں تلی ہوئی خوراک اور سوڈا مشروبات پسند ہوتے ہیں، یہ ہمارے جسم پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ہم روزہ کھولنے کے لیے کھجوریں کھاتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ سلاد جسم میں شکر کی سطح کو متوازن رکھ سکتا ہے۔ آپ اپنی افطار کی میز پر کچھ مزے دار کھانے ضرور شامل کر سکتے ہیں، جن میں سبزیاں اور گوشت شامل ہو۔ پالک آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اور اگر کوئی شخص توانائی میں اضافے کا خواہش مند ہے تو یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے کھانے میں پالک استعمال کرے۔ جسم میں آئرن کی کمی دماغ میں آکسیجن کے بہاؤ کو کم کر دیتی ہے اور انسان تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ توانائی کی کمی سے بچنے کے لیے کھانے میں کچھ پالک شامل کریں۔

آدھی پیالی چنے کھانے سے جسم کو 15 گرام پروٹین کے ساتھ ساتھ فیٹس بھی ملتی ہیں جو کہ دل کی صحت کے لیے اہم ہیں۔ چنے کو سلاد میں شامل کیا جا سکتا ہے اور بھوننے کے بعد توس کی جگہ بھی لے سکتے ہیں۔ لیموں، پانی اور پودینے کے پتوں سے مشروب بہت مفید ہے، جسے افطار کے دوران پیا جا سکتا ہے۔ یہ وٹامن سی اور فائبر سے بھرپور مشروب ہے اور آپ اس مرکب میں ایک چمچا شہد بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس مشروب کا ایک گلاس دن بھر کے روزے کے بعد آپ کو صحت یابی اور توانائی دینے کے لیے کافی ہے۔ آپ 10 سے 12 بادام ایک پیالی پانی میں رات بھر بھگو دیں، سَحری میں بادام چھیل لیں۔ اس کے بعد دودھ کو بھگوئے ہوئے بادام، ایک چمچا شہد، اور الائچی کے ساتھ ملالیں۔ یہ مشروب غذائی فوائد سے بھرپور ہے، جو آپ کو اگلے دن روزہ رکھنے کے لیے درکار توانائی فراہم کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شامل کر سکتے ہیں سے بھرپور کرتے ہیں کے ساتھ ہے اور کے لیے

پڑھیں:

کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات شامل کرنے کا فیصلہ

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مشیر اطلاعات کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے صحت کارڈ سے متعلق ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا، کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔

مشیر اطلاعات کے مطابق اجلاس میں علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کیلیے کینابیس پلانٹ قواعد کی منظوری دی گئی۔

نومبر 2024 میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا تھا جس میں صحت کارڈ اسکیم میں مزید اسپتالوں کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اجلاس میں دور افتادہ اضلاع میں اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ، اصلاحات و دیگر امور پر غور کیا گیا تھا اور پہلے سے آؤٹ سورس سرکاری اسپتالوں کے بقایاجات کی ادائیگیوں و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو اسپتالوں کے بقایاجات فوری ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مزید اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کیلیے آئندہ ماہ تجاویز پیش کی جائیں۔

اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ آسان بنانے کیلے قوانین میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • تھوڑی توانائی، بڑے امکانات، رات کے وقت بجلی بنانے والے سولر پینلز
  • ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے ہل چل سے بھرپور پہلے 100 دن
  • پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
  • اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات شامل کرنے کا فیصلہ
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • اجتماعی کوششوں سے پولیو وائرس پر قابو پالیں گے، وزیراعظم  
  • پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان