پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 25 فروری کو احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہ لگنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، صوبائی صدر پی ٹی آئی نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے 25 فروری کو احتجاج کی کال دے دی۔ صوبے کے تمام اضلاع میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہ لگنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں اسمبلی چوک میں احتجاج مظاہرہ کیا جائے گا، صوبے بھر احتجاجی مظاہروں کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملےپر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر افراد شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا،ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔
Post Views: 1