اقوام متحدہ میں یوکرین جنگ پر روس کی حمایت کیلیے امریکی قرارداد مسترد
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
امریکا کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین جنگ بندی کی پیش کی گئی قرارداد کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں روسی جارحیت کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔
اس کے برعکس جنرل اسمبلی نے یوکرین کی حمایت میں یورپی ممالک کی قرارداد منظور کرلی جس میں روس سے فوری طور پر یوکرین سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔
یوکرین کی قرارداد کے حق میں 93 جب کہ مخالفت میں صرف 18 ووٹ پڑے 65 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
یورپی قراردار کی یہ کامیابی گزشتہ ووٹنگز سے کم تھی جب 140 سے زائد ممالک نے روس کی جارحیت کی مذمت کی تھی۔
خیال رہے کہ امریکا نے یوکرین پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ اپنی قرارداد واپس لے تاہم یوکرین نے ایسا نہی کیا۔
یورپی یونین کی جانب سے پیش کی گئی تین ترامیم کو منظور کیا گیاجس کے بعد یہ ترمیم شدہ قرارداد منظور کی گئی۔
پاکستان نے دونوں قراردادوں پر ووٹ دینے سے اجتناب کرتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی گئی
پڑھیں:
محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں۔