تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کر دی، محمود اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر نے قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی سندھ کی جماعتوں سے اتحاد بنانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پانی سے بڑا کوئی حق نہیں، اب یہ حق بھی چھینا جا رہا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی کا رُخ موڑ کر سندھ کو حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نہ چاہے تو یہ حکومت دو دن بھی قائم نہیں رہ سکتی۔
قادر مگسی نے کہا کہ پانی سے متعلق ہمارا موقف مشترک ہے۔
ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ انھوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد سے استدعا کی ہے کہ وہ سندھ کے پانی کے مسئلے پر اسٹینڈ لے۔ ماضی میں بھی ن لیگ نے سندھ کے لوگوں کو نظر انداز کیا اور اب بھی کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کا وفد دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لیے سندھ کے دورے پر ہے، اور اس سے پہلے انھوں نے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے بھی ملاقات کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ کے
پڑھیں:
ن لیگ اور پی پی کا پانی کے مسئلے پر مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن سے دوبارہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر کارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے کا حل انتظامی اور تکنیکی بنیادوں پر کیا جائے گا، کسی صوبے کی حق تلفی نہیں ہوگی۔
Post Views: 1