سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف جیتنے کی کوشش میں نہیں بلکہ آؤٹ ہونے کے ڈر سے آؤٹ ہوئے۔

ایک پوڈکاسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی گیند گرنے سے پہلے یہ دیکھ لیا  تھا کہ پاکستان کو اپنے گھر میں ہونے والے اتنے بڑے ایونٹ اور توقعات کا پریشر برداشت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے صرف ایک  تبدیلی کی وہ بھی فخر زمان کی انجری کی وجہ سے۔ دبئی کی کنڈیشنز اس جگہ سے بالکل الٹ تھیں جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے تھے اور انہوں نے صرف ایک تبدیلی کی۔

مائیکل کلارک نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یقین نہیں کر سکے کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان نے ٹاس جیتا، بیٹنگ کی اور آپ دیکھ سکتے ہیں ان کے شاٹ سلیکشن۔ ان کے کچھ آؤٹ انڈیا کو ہرانے کی کوشش نہیں بلکہ آؤٹ ہونے کے ڈر سے ہوئے۔ آپ انڈیا سے مقابلے کی کوشش نہیں کرتے ہیں آپ انڈیا کو ہرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز کے بعد میچ ختم ہو چکا تھا، پاکستان نے مناسب رن ہی نہیں بنائے۔ انڈیا ہدف کے تعاقب کے لیے آنے سے پہلے ہی جیت چکا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی کوشش

پڑھیں:

اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کا نام اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام لارڈز کرکٹ کلب کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد کیا گیا، جس میں 'مفاد کے تصادم' کا الزام لگایا گیا تھا۔

اظہر الدین اسٹینڈ کا نام اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ میں 2019 میں وی وی ایس لکشمن سے بدلا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: "سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے" درخواست موصول

یہ اقدام اسوقت اُٹھایا گیا تھا جب محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے، جس کے بعد فروری 2024 میں لارڈز کرکٹ کلب نے شکایت دائر کی گئی تھی۔

لارڈز کرکٹ کلب کے مطابق قانون کے تحت ایپیکس کونسل کا رکن اپنے فائدے کیلئے یکطرفہ فیصلہ نہیں لے سکتا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل

اسٹینڈ سے نام ہٹانے کے معاملے پر سابق کپتان کا کہنا ہے کہ یہ مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہے، میں اس پر تبصرہ کرکے اس سطح تک نہیں گرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ 17 سال کی کرکٹ خدمات اور 10 سال کی کپتانی کے بعد حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے اس سلوک پر بہت دُکھ ہے، ہم اس معاملے پر 100 فیصد عدالت جائیں اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

مزید پڑھیں: "جنس تبدیلی؛ اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں، والد کے الفاظ تھے"

دوسری جانب لارڈز کرکٹ کلب نے موقف اپنایا ہے کہ یہ فیصلہ شفافیت اور سالمیت کے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان 47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے ہیں جبکہ سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس نہیں جاسکیں گے؟ حج آرگنائزرز کا اہم بیان آگیا
  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس نہیں جاسکیں گے؟ حج آرگنائزرز کا اہم بیان سامنے آگیا
  • یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
  • وفاقی وزیر نے پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوش خبری سنادی
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے درخواست موصول ہوگئی
  • افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی، کابل
  • آسٹریلوی خاتون اہلکار نے جیل کی نوکری چھوڑ کر شرمناک کام شروع کردیا
  • بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیوں چھوڑا تھا؟ سابق کپتان نے راز سے پردہ اُٹھادیا