لاہور:

شیوراتری منانےکے لئے انڈیا سے 109  ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے  لاہور  کے واہگہ بارڈر پر بھارتی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، شیوراتری کی تقریب 26 فروری کو شری کٹاس راج چکوال میں ہوگی۔ 

پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے 154 انڈین شہریوں کو کٹاس راج یاترا کے لئے ویزے جاری کئے گئے تھے تاہم صرف 109 یاتری ہی پاکستان پہنچے ہیں جن میں 24 خواتین شامل ہیں۔

انڈیا سےآنے والے ہندویاتریوں کا کہنا ہے کہ شری کٹاس راج ان کے لیے انتہائی مقدس ہے۔ انڈیا سے آنیوالے آسٹرالوجر پنڈت ربھو کانت گوسوامی نے بتایا' کہ شری کٹاس راج کی تاریخ دوہزار برس سے بھی پرانی ہے۔ سناتن دھرمی ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ بھگوان شیو جنہیں شنکربھگوان بھی کہا جاتا ہے ان  کا ظہور  اس جگہ پر ہوا۔ یوں ان کی جائے ظہور سے ایک چشمہ پھوٹ نکلا جس سے امرت بہنے لگا۔ بھگوان شنکر سانپوں کا بادشاہ ہے اس لیے کٹاس راج جھیل سانپوں سے بھری پڑی ہے۔یہاں ایک تالاب بھی ہے جو ہندوؤں کے نزدیک انتہائی مقدس ہے۔ 

پنڈت ربھوکانت گوسوامی نے بتایا کہ بھگوان شیو کی بیوی ستی دیوی کے باپ نے ان کے خاوند کی توہین کی تو وہ اپنے محبوب خاوند شیو دیو کی توہین برداشت نہ کرتے ہوئے اپنے باپ کی سلگائی ہوئی یجنا کنڈ میں کود گئیں اور اپنی جان دے دی۔ بھگوان شیواپنی بیوی کی موت پر اتنا روئے کہ ان کی آنکھوں سے بہتے آنسوؤں کی کٹک شا (آنسوؤں کی لڑی) وجود میں آئی۔ کٹاس راج تالاب بھگوان شیو کی آنکھوں سے بہنے والے آنسوؤں سے وجود میں آیا جو کبھی خشک نہیں ہوگا۔ دوسرا آنسو پشک (اجمیراندیا) میں گرا تھا۔ ہندو مذہب کے مطابق کٹاس راج تالاب میں اشنان سے گناہ دُھل جاتے ہیں۔ 

بھارت سے آنے والے یاتریوں میں ایک ویلاگرجوڑا بھی شامل ہے جو مختلف ملکوں کی سیرکرتا اور وہاں کے کلچر،اہم مقامات کو اجاگرکرتا ہے۔ انڈین خاتون ویلاگر جوتی نے بتایا وہ اپنی اس یاترا کے دوران شری کٹاس راج میں ہونے والی مذہبی رسومات سمیت پاکستان میں موجود اہم مذہبی مقامات، یہاں کے کھانوں اور کلچر کو اجاگرکریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دوسری بار پاکستان آئی ہیں انہیں بہت اچھا لگا ہے۔ پاکستانی بہت محبت اور پیارکرنے والے ہیں۔

بھارتی یاتریوں میں ایک نوجوان پنکج  ننگے پاؤں پاکستان آئے ہیں، ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ کئی برسوں سےننگے پاؤں ہیں۔ آج جب وہ بھی ہندوستان سے سینکڑوں کلومیٹرسفرکرکے پاکستان آئے ہیں تو اس وقت بھی ان کے پاؤں میں چپل ،جوتے نہیں ہیں۔ ننگے پاؤں چلنے میں تکلیف اورمشکل تو ہوتی ہے لیکن زندگی میں ہمیں جو دوسری تکلیفیں، مشکلیں پیش آتی ہیں ان کے مقابلے میں یہ تکلیف کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھگوان کوخوشنودی کے لئے انہوں نے چپل ترک کی تھی اگربھگوان کو منظور ہوا تو زندگی میں دوبارہ جوتا پہنیں گے نہیں تو اسی طرح اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے۔ 

بھارتی یاتریوں کے گروپ لیڈر ترلوک چند نے کہا کہ مذہبی سیآحت کے فروغ سے پاکستان اور انڈیا کے مابین کشیدہ تعلقات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ دونوں ملکوں کو زیادہ سے زیادہ ویزے دینا چاہیئں۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے بتایا کہ ہندویاتری ایک دن گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کریں گے اور 25 فروری کو چوا سیدن شاہ چکوال کے قریب  تاریخی کٹاس راج مندر روانہ ہوں گے جہاں 26فروری کو ہندو یاتری مہا شیو راتری کی مناسبت سے اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

بھارتی یاتری کٹاس راج میں قیام کے دوران شیو لنگ کی پوجا بھی کریں گے۔ بھارتی یاتری لاہور میں کرشنامندر، لوہ کامندر ،بالمیک مندر اور جین مندر کی یاترا کےعلاوہ انارکلی بازار اوردہلی گیٹ بازار کی سیر اور خریداری بھی کریں گے اورپھر2 مارچ کو بھارت واپس روانہ ہوں گے۔

سیف اللہ کھوکھر نے بتایا بھارتی یاتریوں کی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ، قیام وطعام کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ بھارتی یاتریوں سے ٹرانسپورٹیشن کے لئے 17 ہزار روپے فی کس کرایہ لیا گیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی یاتری نے بتایا کہ انہوں نے کریں گے کے لئے

پڑھیں:

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

گزشتہ برسوں کے دوران بھارت اور سعودی عرب کی شراکت داری سیاست، دفاع، سکیورٹی، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور ثقافتی تعاون تک مختلف شعبوں تک وسیع ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ 22، 23 اپریل تک ہوگا اور یہ نریندر مودی کا اپنی تیسری میعاد کے دوران سعودی کا پہلا دورہ ہوگا۔ مودی اس سے قبل 2016ء اور 2019ء میں دو بار سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔ نریندر مودی کا یہ دورہ ستمبر 2023ء میں محمد بن سلمان کے ہندوستان کے سرکاری دورے کے بعد ہو رہا ہے، جس کے دوران انہوں نے G20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور ہندوستان و سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے افتتاحی اجلاس کی شریک صدارت بھی کی تھی۔

بھارت اور سعودی عرب ثقافتی اور تجارتی تبادلوں کی میراث کے ساتھ تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران ان دونوں ممالک کی شراکت داری سیاست، دفاع، سکیورٹی، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور ثقافتی تعاون تک مختلف شعبوں تک وسیع ہوئی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران دو طرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہے۔ مودی کا یہ دورہ بھی اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ہندوستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ یہ دورہ ممکنہ طور پر اس کثیر جہتی شراکت داری میں اضافہ کرے گا اور مشترکہ دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب جغرافیائی سیاسی پیشرفت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بھی شامل ہیں۔  بھارت نے 1947ء میں سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے اور 2010ء میں یہ تعلقات اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہوگئے۔ 2024ء کے آغاز سے بھارت سے سعودی عرب کے 11 وزارتی سطح کے دورے ہوئے ہیں۔ مزید برآں سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور وزیر صنعت و معدنی وسائل نے بالترتیب نومبر 2024ء اور فروری 2025ء میں ہندوستان کا دورہ کیا۔ سعودی عرب نے آپریشن کاویری کے دوران بھی معاون کردار ادا کیا اور سوڈان سے جدہ کے راستے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے میں مدد کی۔

متعلقہ مضامین

  • امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار 
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • ’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
  • خلیل الرحمٰن قمر کی پاکستان سے مایوسی، بھارت کیلیے کام کرنےکو تیار
  • بھارت، مدھیہ پردیش میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم کشیدگی، فورسز کی بھاری نفری تعینات
  • خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟
  • بھارت؛ 22 سالہ دولھے کے ساتھ دھوکا، دلہن کی والدہ سے شادی کروادی گئی
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے
  • سکھ یاتری واہگہ بارڈر سے واپس بھارت روانہ، سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے رخصت کیا