اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین کے بارے میں"امن کی راہ" قرارداد ترامیم کے ساتھ منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکا کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی اور "امن کی راہ" کے عنوان سے پیش کی گئی قرارداد ترامیم کے ساتھ منظور کر لی۔

یہ قرارداد اصل میں امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آج دوسری ترمیم شدہ قرارداد (A/ES-11/L.

11) منظور کر لی۔

قرارداد امریکہ، ارجنٹینا، جارجیا، ہنگری، اسرائیل، شمالی مقدونیہ نے پیش کی ووٹنگ  کےحق میں: 93 غیر حاضر: 73 مخالفت میں: 08 ووٹ پڑے۔

 یورپی یونین کی جانب سے پیش کی گئی تین ترامیم کو منظور کیا گیاجس کے بعد یہ ترمیم شدہ قرارداد منظور کی گئی۔پاکستان نے دونوں قراردادوں پر ووٹ دینے سے اجتناب کیا اور ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی گئی پیش کی

پڑھیں:

پاکستان یاسین ملک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھائے: مشعال ملک

کراچی (سٹاف رپورٹر) کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑھانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے کہا پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔ ان کی رہائی کے لیے میں عالمی سطح پر مہم کا آغاز کر رہی ہوں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ ہمیشہ یک جہتی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں بھی امن کا پیغام دیا، یاسین ملک کی اہلیہ نے اعلان کیا کہ جلد ہی ایک ڈیجیٹل ریفرنڈم کرایا جائے گا تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ مقبوضہ کشمیر میں حقیقتاً کیا ہو رہا ہے اور کشمیری عوام کی اصل رائے کیا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ ‘‘سیو یاسین ملک’’ مہم میں شامل تمام افراد کی شکرگزار ہوں، مگر اب یہ آواز گھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے۔ آنے والے دنوں میں ایک بڑا عوامی رابطہ مہم شروع کی جا رہی ہے۔ ایک خصوصی ویب سائٹ بھی لانچ کی جا رہی ہے جہاں لوگ اپنے آئیڈیاز، تجاویز اور عملی منصوبے جمع کرا سکیں گے۔ اس موقع پر پیٹرن ان چیف رمیش کمار نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مشعال ملک اور یاسین ملک کی جد وجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پر عائد ٹرمپ ٹیرف ختم کرنے کیلیے امریکی کانگریس میں قرارداد پیش
  • بھارت پر عائد ٹیرف ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس میں قرارداد پیش
  • پاکستان عمران خان سے متعلق رپورٹس پر فوری اور موثر کارروائی کرے، نمائندہ اقوام متحدہ
  • اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا عمران خان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
  • یوکرین جیسے تنازعات عالمی جنگ کی جانب دھکیل سکتے ہیں‘ ٹرمپ
  • روس کا یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ
  • یوکرین جیسے تنازعات دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل سکتے ہیں، ٹرمپ
  • پاکستان یاسین ملک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھائے: مشعال ملک
  • پاکستان سے یاسین ملک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھائے ‘مشعال ملک
  • پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 منظور کرلیا گیا