پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )نیوزی لینڈ کی جانب سے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔گروپ اے سے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت پاکستان کو شکست دے کر گزشتہ روز ہی سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔
پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا جس میں قومی ٹیم کو 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان نے گروپ کا دوسرا میچ گزشتہ روز بھارت کے خلاف دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا، جس میں ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔ واضح رہے کہ 2017 میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی سرفراز احمد کی قیادت میں اٹھائی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام، پاکستان آرمی نے سبقت حاصل کی
کراچی میں 6 تا 13 دسمبر تک جاری رہنے والے 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی کے ساتھ ہوا۔ اختتامی تقریب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے بھی شرکت کی۔ بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور روایتی ٹوپی پیش کی۔
میدان میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 353 میڈلز جیت کر قائداعظم ٹرافی اپنے نام کی، جب کہ واپڈا نے 232 اور نیو ی نے 110 میڈلز کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب میں نیشنل گیمز کا جھنڈا پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کیا گیا، جہاں اگلے قومی گیمز منعقد ہوں گے۔