اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
نیوزی لینڈ کی جانب سے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست کے بعد پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ہوگیا ہے، اور قومی ٹیم اگلے راؤنڈ (سیمی فائنل) کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟
گزشتہ روز قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بات اگر مگر پر آگئی تھی، آج اگر نیوزی لینڈ بنگلہ دیش سے ہار جاتا تو پھر کچھ امید باقی رہ سکتی تھی۔
قومی ٹیم کی اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے ضروری تھا کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز ہار جائے، جبکہ اس کے علاوہ قومی ٹیم 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والا میچ بھاری مارجن سے جیتے، تاہم اس سے قبل ہی فیصلہ ہوگیا ہے۔
اب پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا، جس کے بعد گزشتہ روز بھارت سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا
یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی، جب ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے پاس تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اگر مگر کھیل ختم بنگلہ دیش بھارت پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی قومی ٹیم محمد رضوان نیوزی لینڈ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اگر مگر کھیل ختم بنگلہ دیش بھارت پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی قومی ٹیم محمد رضوان نیوزی لینڈ وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ بنگلہ دیش قومی ٹیم کے بعد
پڑھیں:
عاقب جاوید فارغ، قومی ہیڈ کوچ کی تلاش شروع
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دیدیا۔ بورڈ کی جانب سے اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عاقب جاوید کی سربراہی میں گرین شرٹس کو مسلسل شکستیں دیکھنا پڑیں۔
عاقب جاوید کے دور میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین شکست ہوئی، 7 میچز میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی۔
قبل ازیں سابق ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی جیسے تجربہ کار کوچز کو بھی گزشتہ سال محض چند ماہ ذمہ داریاں پوری کرکے جبری طور پر رخصت کردیے گئے تھے۔ ادھر بورڈ کی جانب سے ہیڈکوچ کیلئے جاری کردہ اشتہار میں لیول 3 کوچنگ سرٹیفیکٹ اور 10 سال کا تجربہ مانگا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عبوری ذمہ داریاں سرانجام دینے والے عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتے تاہم ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر بننا چاہتے ہیں۔
ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم