یورپی یونین نے شام پر سے متعدد اقتصادی پابندیاں ہٹالیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
یورپی یونین نے ملک کی سیاسی منتقلی کے دوران جمہوری ترقی کی حمایت کرنے کی کوشش کے طور پر شام پر سے متعدد اقتصادی پابندیاں ہٹا دیں۔
تنظیم نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے تیل، گیس اور بجلی، ہوا بازی سمیت ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بھی پابندیاں معطل کردی ہیں۔
تاہم یورپی یونین نے خبردار کیا کہ اگر شام کی ڈی فیکٹو قیادت متوقع اصلاحات پر عمل درآمد نہیں کرتی ہے تو اس فیصلے کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام، اسد دور حکومت میں لاپتا افراد کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی تلاش
یورپی یونین نے 5 بینکوں کو فنڈ دینے اور بعض اقتصادی وسائل فراہم کرنے کا امکان بھی بحال کردیا جبکہ شام کو ذاتی استعمال کے لیے پرتعیش اشیا کی ایکسپورٹ پر پابندیوں میں بھی نرمی کی جائے گی۔
تاہم یورپی یونین نے شام میں تمام اقتصادی شعبوں اور افراد پر پابندیوں کو برقرار رکھا ہے جو معزول صدر بشار الاسد کے دور میں لگائی گئی تھیں۔ ملک کی نئی قیادت نے مغرب پر زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں میں نرمی کرے تاکہ شام کو برسوں کی ظالم حکمرانی اور خانہ جنگی سے نکالنے میں مدد مل سکے۔
یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے وزرائے خارجہ نے منتخب پابندیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ شام میں ایک جامع سیاسی منتقلی اور اس کی تیزی سے اقتصادی بحالی، تعمیر نو اور استحکام کی کوششوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔
یورپی یونین نے مزید کہا کہ اگر شام کے عبوری حکمران غلط سمت میں آگے بڑھتے ہیں تو پابندیاں دوبارہ عائد کردی جائیں گی۔
مزید پڑھیے: بشار الاسد حکومت کا خاتمہ: شام نے روس کے ساتھ طویل المدتی فوجی معاہدہ ختم کردیا
یاد رہے کہ حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) مسلح گروپ کے رہنما احمد الشارع کو گزشتہ ماہ ملک کے بیشتر سابق باغی دھڑوں کے اجلاس کے بعد عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا۔ ان کی تنظیم نے اسد خاندان کی 5 دہائیوں کی حکمرانی کا تختہ الٹ دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شام شام پر اقتصادی پابندیاں یورپی یونین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شام پر اقتصادی پابندیاں یورپی یونین یورپی یونین نے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کی سیاحتی مقام پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقام پر ہونے والے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ 12 کے قریب افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ کئی برسوں بعد مقبوضہ کشمیر میں بڑا حملہ ہوا ہے، اب اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ کتنے افراد کی ہلاکت ہوئی اور کتنے زخمی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews زخمی سیاحتی مقام فائرنگ مقبوضہ کشمیر نامعلوم افراد ہلاکتوں کا خدشہ وی نیوز