ساحلی علاقوں کو سمندر برد ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ساحلی علاقوں کو سمندر برد ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں کو سمندر برد ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔شہر قائد میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2022 میں بدترین سیلاب کا سامنا کیا، تمام شعبوں میں بہتری کیلییٹیکنالوجی کواپنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سیسندھ سمیت پورا ملک متاثرہوا، ساحلی علاقوں کوسمندربرد ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے،ہم سب کو مل کر کام کر ہوگا اور آبادی کے لحاظ سے وسائل کو بڑھنا ہوگا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھاکہ سکھر حیدر آباد موٹروے پر رواں سال کام شروع ہو جائیگا، ملک میں ترسیلات زر 30 فیصد تک بڑھ رہی ہیں، پاکستان کو اقتصادی لانگ مارچ پر گامزن کرنا ہے، ملک کے بہترمستقبل کی کنجی سیاسی استحکام برقرار رکھنے میں ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ تھر کا علاقہ پاکستان کی توانائی کا مرکز بن رہا ہے، تھر کے کوئلے کے ذخائر سے سستی توانائی کا حصول ممکن ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے سستی توانائی کا حصول ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، ملکی ترقی کیلئے برآمدات بڑھاناہوگا ، پاکستان اب ترقی کی چوتھی اڑان بڑھنے جارہا ہے، نجی شعبے کو بھی ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں سیاسی اختلافات کوایک طرف رکھ کرملکی ترقی کیلیے کام کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ کلائمیٹ چینج نیدوخطرے پیدا کردیئیہیں، ایک واٹر، دوسرا فوڈ سکیورٹی کا ہے، نہایت سنجیدگی کے ساتھ مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا، اس مسئلے پر سیاست نہیں بلکہ صوبوں کے بہترین ماہرین کیساتھ بیٹھ کر حل تلاش کرنا ہوگا، ایسا نہ ہو خشک سالی ہمارے لیے خطرہ بن جائے۔
وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ نگران حکومت میں ارسا نیغلط فیصلہ کیا تھا، ہ سی سی آئی میں اپنا موقف رکھیں گے، کینال نہیں بن سکتے، مجھے کسی ہڑتال یا قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں، اعداد وشمارکے ساتھ ہم اپنے موقف کا دفاع کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اعتراض ہے ہمیں اپنے حصے کا پانی پورا نہیں مل رہا، ٹیلی میٹرنگ کیذریعے پتہ چل جائے گا، یہ کوئی سیاسی جنگ نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اقدامات کرنا ہوں گے ساحلی علاقوں کو ہونے سے بچانے کا کہنا تھا احسن اقبال کرنا ہوگا کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال
مزار اقبالؒ پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کو اگر فکر اقبال سے روشناس کروائیں تو آج ہم مذہبی انتہا پسندی سے دور ہو سکتے ہیں، اقبالؒ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں تسخیر کائنات کا درس دیتے ہیں، آج ایک کروڑ کا ملک اڑھائی ارب کے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا 148 واں یوم وفات انتہائی عقدیت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے لاہور میں مزاراقبالؒ پر حاضری دی۔ مزار پر گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کے150واں یوم پیدائش منانے کیلئے ہر سطح پر انتظامات کیے جائینگے، ملک میں فکری انتشار کی بڑی وجہ یہ ہے کہ افکاراقبال سے منہ موڑ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی جامعات میں اقبالؒ چیئر قائم کی جائیں گی، آج مفکر پاکستان کا 148 واں یوم وفات ہے، ہم پوری قوم کی طرف سے اُن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آیا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا، آج پاکستان میں جو فکری انتشار ہے، اُس کی وجہ اقبالؒ کے کلام سے دُوری ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اقبالؒ کی فکر کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائے گی، جب 2027 میں علامہ اقبالؒ کا 150 واں یوم پیدائش ہوگا۔ تو بین الاقوامی سطح پر اقبالؒ ڈے منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اگر فکر اقبال سے روشناس کروائیں تو آج ہم مذہبی انتہا پسندی سے دور ہو سکتے ہیں، اقبالؒ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں تسخیر کائنات کا درس دیتے ہیں، آج ایک کروڑ کا ملک اڑھائی ارب کے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔