جنگ باز عالمی نظم و نسق سے نفرت کی روش ختم کریں، گوتیرش
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جارحین لوگوں کے بنیادی حقوق کو پامال کر رہے ہیں۔ امن و سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنانا ہو گا۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جارحیت پسند ممالک اور سیاسی رہنما عالمی قوانین کی توہین کرتے ہیں۔
آج ایک کے بعد دوسرے انسانی حق کو سلب کیا جا رہا ہے۔ آمر اپنے سیاسی مخالفین کو کچل رہے ہیں کیونکہ وہ بااختیار عوام سے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ جنگوں میں لوگوں سے خوراک، پانی اور تعلیم تک رسائی کے حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں۔غزہ میں جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لڑائی کو دوبارہ چھڑنے سے ہر قیمت پر روکنا ہو گا۔
(جاری ہے)
مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کا بڑھتا ہوا تشدد اور علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے مطالبات تشویش ناک ہیں۔
غزہ جنگ بندیانہوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ باقیماندہ تمام یرغمالیوں کو باوقار انداز میں رہا ہونا چاہیے۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل کی جانب ناقابل واپسی پیش رفت کی ضرورت ہے۔ فلسطینیوں کے علاقے پر قبضے کا خاتمہ ہونا چاہیے اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے جبکہ غزہ بھی اس کا ایک لازمی جزو ہو۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین میں تین سال سے جاری جنگ میں 12,600 سے زیادہ شہری ہلاک اور مزید ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پورے کے پورے علاقے تباہی کا شکار ہو کر کھنڈر بن گئے ہیں۔ اس جنگ کو ختم کرنے اور منصفانہ و پائیدار امن کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جانی چاہیے۔
حقوق کے لیے سنگین خطراتانتونیو گوتیرش نے قدیمی مقامی لوگوں سے لے کر تارکین وطن، پناہ گزینوں، ایل جی بی ٹی کیو آئی + افراد اور جسمانی معذور لوگوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عدم رواداری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ طاقت، منافع اور کنٹرول کی خواہاں قوتیں انسانی حقوق کو اپنی راہ میں خطرہ سمجھتی ہیں۔
اسی بات کو دہراتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے خبردار کیا کہ عالمی نظام کو بہت بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہے اور ان حالات میں انسانی حقوق کو لاحق خطرات کی گزشتہ آٹھ دہائیوں میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ، اسرائیل پر حماس کے حملے اور بعدازاں غزہ میں اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والی جنگ میں شہریوں نے ناقابل برداشت تکالیف کا سامنا کیا ہے۔
انہوں نے اسرائیل پر حماس کے حملوں اور غزہ میں اسرائیل کی عسکری کارروائی کے دوران انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کو بھی دہرایا۔
وولکر ترک نے غزہ سے وہاں کے شہریوں کی منتقلی سے متعلق امریکہ کی پیش کردہ تجویز کو قابل مذمت اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہیں بھی رہنے والے لوگوں کو ان کے علاقے سے جبراً بیدخل نہیں کیا جا سکتا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ، اہم ملاقاتیں ہوں گی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ، اہم ملاقاتیں ہوں گی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیر خزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے، جہاں وہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوئے۔ یہ اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔
وزیر خزانہ اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے میں ان کی ملاقاتیں چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور دیگر ہم منصب قائدین سے بھی شیڈول ہیں۔امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی اس دورے کا حصہ ہیں، جب کہ وزیر خزانہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔اپنے دورہ امریکا کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ ملک کے معاشی منظر نامے کو اجاگر کریں گے۔وزیر خزانہ موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرہویں وزارتی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں، وہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ گول میز نشست میں پاکستان کے معاشی منظر نامے، تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اور اصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے مالی صحت اور جی 20 کی عالمی شراکت برائے مالی شمولیت کی اعزازی سرپرست، نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما سے بھی ملاقات کریں گے۔دورے کے دوران وہ امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے اور اٹلانٹک کونسل میں سال 2025 اور مستقبل میں پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر خطاب کریں گے۔آخر میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔