پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کے 11 مقامات پر سندھ موٹرویز پیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر"پیٹرولنگ پولیس" متعارف کروانے کا فیصلہ، شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں "ہائے ویز پیٹرولنگ" متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی، ایڈمن کراچی، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ، آئی ٹی، فنانس، سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ 

ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کی جانب سے مجوزہ پولیس پیٹرولنگ منصوبے کے اغراض و مقاصد، چیک پوسٹوں کی موجودہ صورتحال، نفری اور حدود و وسائل پر مبنی برینفگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کے 11 مقامات پر سندھ موٹرویز پیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔ ایم نائن، شہید ذوالفقار علی بھٹو، نادرن بائی پاس، انڈس، لیاری، نیشنل، ایم فائیو، مہران، ٹھٹھہ ٹو مٹھی، حیدرآباد میرپورخاص اور حیدرآباد بدین ہائے ویز شامل ہیں۔ پولیس ہائے وے پیٹرول یونٹ کی قیادت ایک ڈی آئی جی، 3 ایس ایس پیز اور 7 ڈی ایس پیز کریں گے، ڈی آئی جی اور ایک ایس ایس پی حیدرآباد، جبکہ ایک ایس ایس پی کراچی اور ایک سکھر میں تعنیات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ اس منصوبے کا بنیادی اور واحد مقصد صرف جرائم کی روک تھام ہے، شہروں میں لگے کیمروں کی مدد سے جرائم کے خلاف جنریٹ ہونے والے الرٹ سے متعلقہ پولیس سمیت سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول بھی متحرک ہو جائے گی۔ اندرون سندھ میں ہائے ویز پر قائم پولیس چیک پوسٹوں کی بحالی، پیٹرولنگ گاڑیوں اور نفری کی تعداد اور دیگر انتظامات پر مبنی تجاویز برائے منظوری سندھ حکومت کیلئے تیار کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ کا مقصد جرائم کے خلاف پولیس رسپانس کو ہائے ویز تک وسعت دینا اور مؤثر بنانا ہے، چوری شدہ گاڑیوں کی منتقلی کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنا اور شہریوں کو محفوظ گزرگاہیں فراہم کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیٹرولنگ پولیس ڈی آئی جی ہائے ویز جائے گی

پڑھیں:

عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

لاہور:

عمران خان کی 9 مئی سے  متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔

واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔

عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • وفاق کا کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • سندھو بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرنےکا فیصلہ، جلسوں کا اعلان
  • جے یو آئی (ف) کا کینالز معاملے پر تحریک کو تیزکرنے کافیصلہ
  • سندھ: سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس کی بھرتیوں کا کیس، فیصلہ محفوظ
  • وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر گرفتار
  • وزیر مملکت کھیئل داس کی گاڑی پر حملہ؛ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
  • امریکہ اور اسرائیل آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز کی توقع کریں، انصار اللہ
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
  • اماراتی عوام کیلئے جدید ٹیکنالوجی والا آئی ڈی کارڈ متعارف کرانے کی تیاری