اقرار الحسن ماہانہ کتنے لاکھ روپے خرچ دیتے ہیں، فرح اقرار نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)سابق نیوز اینکر فرح اقرار کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان اور ان کے شوہر اقرار الحسن انہیں ماہانہ 5 لاکھ روپے تک خرچہ دیتے ہیں۔
فرح اقرار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جب آپ نوکری کر رہی تھیں تو آپ کتنی تنخواہ لیتی تھیں اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کہ خواتین کی تنخواہ مردوں سے کم ہی ہوتی ہے۔ اگر ایک ہی کام مرد اور عورت دونوں کر رہے ہوں تو تنخواہ میں فرق آ جاتا ہے۔
اپنی ماہانہ تنخواہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرح اقرار کا کہنا تھا کہ وہ ماہانہ 5 لاکھ کماتی تھیں اور یہ تنخواہ پہلے دن سے نہیں تھی بلکہ اس میں کافی سالوں کا تجربہ شامل تھا۔ لیکن آج کل اچھی تنخواہ دی جاتی ہے اور لوگ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی کما لیتے ہیں۔
میزبان نے سوال کیا کہ اقرارالحسن ان کو ماہانہ خرچ دیتے ہیں یا گھریلو خرچ کے حساب سے پیسے دیتے ہیں جس پر فرح اقرار کا کہنا تھا کہ ہر مہینے مختلف رقم دیتے ہیں لیکن 3 لاکھ سے 5 لاکھ کا خرچہ ماہانہ ہو جاتا ہے کیونکہ جس گھر میں وہ رہ رہی ہیں وہ کرائے کا گھر ہے اور بلز بہت زیادہ آتے ہیں اس کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اقرارالحسن کی تعریف کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے کہا کہ وہ کنجوس نہیں بلکہ بہت شاہ خرچ ہیں۔
فرح اقرار کا کہنا تھا کہ ان کی اقرارالحسن کی شادی سے پہلے بہت بات نہیں ہوتی تھی وہ چونکہ اکھٹے کام کرتے تھے اس لیے اقرار ان کے کام کی تعریف کرتے تھے۔ اور رشتے کی بات بھی انہوں نے ہی کی تھی جس پر والد رضا مند ہو گئے۔ سابق نیوز اینکر کے مطابق ان کے شادی تو 13 سال ہو گئے ہیں اور وہ بہت خوشخال زندگی گزار رہی ہیں۔
فرح کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد لوگ بہت باتیں کرتے تھے اور وہ حیران ہوتی تھیں کہ ایسی باتیں کیوں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے تھے پیسے کے لیے شادی کی ہے اور کچھ عرصے بعد یہ علیحدہ ہو جائیں گے لیکن ’ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارا رشتہ مزید مضبوط ہوا اور میری اور اقرار کی اچھی دوستی ہے‘۔
واضح رہے فرح اقرار معروف اینکر پرسن اور انویسٹی گیٹو جرنلسٹ اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں، فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق نیوز اینکر بھی ہیں۔ فرح اقرار نے کئی مشہور نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز میں بطور ہوسٹ کام کیا ہے۔ فرح اقرار اس وقت لاہور میں مقیم ہیں اور کامیابی کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں۔ وہ اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر روزانہ وی لاگ پوسٹ کرتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی سوشل میڈیا ٹیم کے نام پر تاجروں سے مبینہ نذرانے وصول کئے جانے کا انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فرح اقرار کا کہنا دیتے ہیں رہی ہیں
پڑھیں:
بچے سے زیادتی کے مرتک مجرم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار
سپریم کورٹ نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کیس میں ملزم عاصم گل فراز کی درخواست خارج کردی۔ملزم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کیس میں ملزم عاصم گل فراز کی درخواست خارج کرتے ہوئے ملزم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بچے سے زیادتی کا الزام، ایس پی رپورٹ میں نور محد دمڑ کو بری الذمہ قرار
جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ بچے کی گواہی میڈیکل اور ڈی این اے شواہد سے مطابقت رکھتی ہے۔شواہد میں کوئی تضاد یا قانونی نقص ثابت نہیں ہوا۔
سپریم کورٹ کے مطابق متاثرہ والدہ نے بتایا بچہ گھر لوٹا تو گردن پر خراشیں اور پریشان حالت میں تھا۔ متاثرہ بچے نے بتایا کہ ملزم پتنگ اور کنچے دینے کا جھانسہ دے کر لے گیا۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ملزم بچے کو زیر تعمیر دکان میں لے گیا جہاں زیادتی کی گئی، اڈیالہ جیل میں شناختی پریڈ ہوئی، متاثرہ بچے نے ملزم کی شناخت کی۔
سپریم کورٹ کے مطابق ٹرائل کورٹ نے 12 اپریل 2021 کو عاصم گل فراز کو مجرم قرار دیا، ٹرائل کورٹ نے 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 اگست 2021 کو دونوں اپیلیں مسترد کر دیں ۔ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا برقرار رکھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل بچے سے زیادتی زیادتی کیس سپریم کورٹ