مسجد الحرام میں نکاح؛ کبریٰ خان نے خوبصورت جواب سے ناقدین کو خاموش کروادیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
مسجد الحرام میں نکاح کرنے پر کبریٰ خان اور گوہر رشید کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس پر اداکارہ نے کرارا جواب دیدیا۔
سوشل میڈیا کا مزاج بن چکا ہے ہر اچھی یا بری چیز میں تمیز کیے بغیر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور جب بات کسی مشہور اداکارہ کی ہو تو اس میں مزید تیزی آجاتی ہے۔
ایسا ہی کچھ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ساتھ ہوا جن کا حال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح ہوا جس میں دونوں نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔
نکاح کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں روایتی رسوم و رواج اور گانے اور رقص کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
جس پر متعدد صارفین نے کہا کہ مسجد الحرام میں نکاح کے بعد ایسی فضول تقریبات کرنا زیب نہیں دیتا۔
کبریٰ خان جو اپنی شادی کی ہر تقریب کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کرتی ہیں نے انسٹاگرام پر کسی کا نام لیے بغیر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔
جس میں ایک حدیث سے اپنی بات شروع کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ اعمالوں کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے۔ یہ اسلام کی خوبصورتی ہے کہ نیت دیکھی جاتی ہے، جب آپ کے اعمال کو لوگ غلط سمجھیں اللّٰہ آپ کی نیت کی بنیاد پر آپ کو اجر دیتا ہے۔
کبریٰ خان کے اس برمحل جواب نے ناقدین کو خاموش کروا دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسجد الحرام میں نکاح
پڑھیں:
بھارت میں انوکھا واقعہ، دولہے کی شادی دلہن کی جگہ اس کی ماں سے کر ادی گئی
بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان کی دلہن کے بجائے اُس کی 45 سالہ بیوہ ماں سے شادی کروا دی گئی، دولہا شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق حیرت انگیز واقعہ 31 مارچ کو بھارت کے شہر میرٹھ کے علاقے برہم پوری میں پیش آیا، جہاں نوجوان محمد عظیم نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی شادی شاملی کی رہائشی منتشاء سے اس کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ کی معرفت طے ہوئی تھی۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب کے دوران مولوی نے دلہن کا نام ”طاہرہ“ پکارا، لیکن میں نے سمجھا کہ شاید یہ دلہن کا دوسرا نام ہو، نکاح کے بعد جب دلہن کا چہرہ بے نقاب ہوا تو میں حیران رہ گیا۔
درخواست گزار نے بتایا کہ نکاح منتشاء کی جگہ اس کی ماں طاہرہ سے ہوچکا تھا، جو بیوہ اور تقریباً 45 سال کی ہیں۔
عظیم نے دعویٰ کیا کہ شادی کی تقریب میں 5 لاکھ روپے کا لین دین بھی ہوا، جب اس نے اس دھوکے پر احتجاج کیا تو منتشاء کے بھائی ندیم اور بھابھی نے اُسے جھوٹے ریپ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی۔
رپورٹ کے مطابق عظیم نے پولیس کو تحریری شکایت درج کرائی، تاہم سی او برہم پوری، سومیہ استھانہ کے مطابق فریقین کے درمیان معاملہ افہام و تفہیم سے طے پاگیا اور عظیم نے اپنی شکایت واپس لے لی ہے اور کہا ہے کہ وہ اب قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔