Daily Mumtaz:
2025-04-22@05:55:41 GMT
چیمپئنز ٹرافی، بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دیا، بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 8.
توحید ہردوئے 7، مشفق الرحیم 2، محمود اللہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ نجم الحسین شانتو 77 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
جاکر علی نے 45، رشاد حسین نے 26 اور تسکین احمد نے 10 رنز بنائے۔ مستفیض الرحمان 3 اور ناہید رانا صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس طرح بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 236 رنز بناسکی اور کیویز کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریسویل نے 4، ول او رورک نے 2، میٹ ہینری اور کائل جیمیسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں