نامور سابق فٹبالر میسٹ اوزل ترک صدر اردوان کی پارٹی میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
جرمنی کے نامور سابق فٹبالر میسٹ اوزل ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کی 8 ویں غیر معمولی کانگریس میں انہیں ایگزیکٹو بورڈ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کی 8ویں غیر معمولی کانگریس منگل کو انقرہ میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں 1,607 مندوبین اپنا ووٹ ڈالیں گے۔
ترک میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سب سے حیران کن اعلانات میں سابق فٹبالر میسٹ اوزل کو سینٹرل ڈیسیژن اینڈ ایگزیکٹیو بورڈ (MKYK) کی تصدیق شدہ فہرست میں شامل ہونا ہے۔
جرمن فٹبالر اوزل نے فہرست میں 43 ویں پوزیشن پر شامل ہوکران اطلاعات کی تصدیق کردی جو ان کی سیاست اور اے کے پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے آرہی تھیں۔
انگلش پریمیئر لیگ کے کلب آرسینل کے لیے کھیلنے والے مڈفیلڈر اوزل صدر اردگان کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں اور اپوزیشن گروپس سوشل میڈیا پر ان پر خاصی تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔
انقرہ میں اے کے پارٹی کی 8ویں گرینڈ کانگریس کے دوران جاری کی گئی MKYK فہرست میں اوزل بھی شامل تھے جو فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے پہلے ریئل میڈرڈ کے لیے کھیل چکے تھے۔
یاد رہے کہ ماضی قریب میں ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر بھی اوزل کی جرمنی کے لیے حب الوطنی پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو جرمن بھی سمجھتے ہیں اور ترک بھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرمن فٹبالر میسٹ اوزل جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی طیب اردوان میسٹ اوزل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جرمن فٹبالر میسٹ اوزل طیب اردوان میسٹ اوزل
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
شہباز شریف دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور خطے اور اس سے باہر کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ انقرہ ایئرپورٹ پر ترک وزیر دفاع نے شہبازشریف کا استقبال کیا، جبکہ ڈپٹی گورنر، پاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور خطے اور اس سے باہر کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔