کراچی:

رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان المبارک 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔

سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔

سپارکو کے مطابق 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جائے گا۔

اس پیش گوئی کے پیش نظرپاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025  سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں  رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا، شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

سپارکو ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ رمضان اور عید الفطر کے کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیش گوئی فروری کو

پڑھیں:

بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ قلات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کا موسم آج کیسا رہے گا؟

صوبۂ بلوچستان کی وادیٔ کوئٹہ اور گردونواح میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔

پنجگور میں کم سے کم درجہ حرارت 13، خضدار میں 17، لسبیلہ میں21، گوادر میں 23، سبی میں25، تربت میں27، سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز لسبیلہ بلوچستان کا گرم ترین ضلع رہا جہاں کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • 25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں
  • زلزلہ کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
  • ایف بی آر کا بڑا قدم، ہفتے کی چھٹی ختم کردی
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  • خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ کی فصل تلف کردی
  • سپریم کورٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کا ججز سنیارٹی کیس میں جواب