لاہور میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی جانب سے ڈاکٹر کو حبس بے جا میں رکھ کر بینک سے رقم نکلوانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس 3 ملزمان  شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر اسلحہ کے زور پر اس سے بینک سے رقم نکواتے رہے، ملزمان شہری ڈاکٹر مختار حسین کو گھر سے زبردستی ساتھ لے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس وردی میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا کرکے تاوان وصول کرلیا

شہری ڈاکٹر مختار حسین کی جانب سے لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس 3 ملزم انہیں گھر سے زبردستی ساتھ لے گئے، ملزمان نے گھر سے 3 موبائل  بھی  اٹھائے اور مجھے رنگ روڈ سمیت مختلف جگہوں پر گھوماتے رہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے پرس اور اے ٹی ایم سے 5 لاکھ روپے زبردستی نکلوائے، ملزم شہری کو ایف آئی آر درج کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے، تینوں ملزمان نے واردات کے دوران اپنے چہرے ڈانپ رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت میں غیرمتوقع واقعہ رونما، پولیس کے خلاف سیاحوں کو لوٹنے کی شکایت درج

ڈاکٹر مختار حسین  کے مطابق ملزمان انہیں حبس بے جا میں رکھ کر لوٹ مار کے بعد فیروز پور روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے شہری کے بیان پر 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بینک پنجاب پولیس وردری ڈاکٹر لاہور لوٹ مار ماڈل ٹاؤن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس وردری ڈاکٹر لاہور لوٹ مار ماڈل ٹاؤن پولیس وردی میں ملبوس حبس بے جا میں رکھ کر

پڑھیں:

کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی

— فائل فوٹو

کراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔

پولیس کے مطابق الفلاح تھانے میں افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، شہری اپنے دوست پولیس افسر سے مل کر باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔

پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کرنے پر موٹر سائیکل چوری کا پتہ چلا۔

کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار

کراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم واردات سے قبل تھانے میں گیا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ کے بہانے اندر کا جائزہ لیا۔

پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • لاہور: خودسوزی کرنے والے شہری کے لیے نجی کمپنی کی جانب سے رقم کی ادائیگی
  • لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی