کراچی: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ ، بھر پور تعاون کا یقین دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ، سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے، سندھ میں قدرت نے ہمیں 400 سال کا کوئلہ دیا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، 2022کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، ان حالات میں ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی ہے، سندھ کے ساحلی علاقے سمندر برد بھی ہو رہے ہیں، اس کے لیےسبز انقلاب 2.

0 پر عملدرآمد کرنا ہوگا، اڑان پاکستان کا ایک پوائنٹ توانائی بھی ہے، سندھ میں قدرت نے ہمیں 400 سال کا کوئلہ دیا ہے، خوشی ہے مرادعلی شاہ کے ساتھ ملکر سندھ کے خزانے کو استعمال کر رہےہیں، سندھ کا دفن خزانہ اس وقت ملک کا انرجی کیپیٹل بن رہا ہے۔
سندھ نے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ، ہمیں سیاسی لانگ مارچ نہیں بلکہ اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، پاکستان میں ترقی کی کنجی سیاسی استحکام ہے، برآمدات،انرجی،مہنگائی،اسٹاک سمیت کئی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں، اب چوتھی اڑان بھر رہے ہیں،جس میں کامیابیاں مل رہی ہیں، بار بار کہتا ہوں کہ 77 سال میں ہم نے 3 اڑانیں کریش کی ہیں، صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر آگے کی حکمت عملی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کا اس کانفرنس میں نمایاں تعاون پرشکریہ ادا کرتے ہیں ، تمام صوبوں کے ساتھ شراکت داری کی کوشش کر رہے ہیں،تمام مسلم یا غیر مسلم ممالک نے آبادی پر ہی کنٹرول کر کے ترقی کی، اسی طرح آبادی بڑھتی رہی تو ہماری معیشت بیٹھ جائے گی، آبادی بڑھنے کی شرح 2.55 فیصد ہو گئی ہے، ایکویٹی اور امپاورمنٹ پر بھی کام کر رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ کراچی حیدر آباد موٹروے کو پورٹ کے لیے قابل استعمال بنائیں گے، کراچی حیدرآباد موٹروے کی تعمیر نو پر بھی کام کر رہے ہیں، سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے، بھر پور تعاون کا یقین دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ، سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے، پرائیویٹ سیکٹر،سول سوسائٹی کو بھی ساتھ دینےکی دعوت دیتے ہیں، یقین ہے ملکر عوام کو بہتر رہائش،تعلیم،معیار زندگی دے سکیں گے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: احسن اقبال باد موٹروے کرنے کی رہے ہیں

پڑھیں:

علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال

مزار اقبالؒ پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کو اگر فکر اقبال سے روشناس کروائیں تو آج ہم مذہبی انتہا پسندی سے دور ہو سکتے ہیں، اقبالؒ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں تسخیر کائنات کا درس دیتے ہیں، آج ایک کروڑ کا ملک اڑھائی ارب کے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا 148 واں یوم وفات انتہائی عقدیت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے لاہور میں مزاراقبالؒ پر حاضری دی۔ مزار پر گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کے150واں یوم پیدائش منانے کیلئے ہر سطح پر انتظامات کیے جائینگے، ملک میں فکری انتشار کی بڑی وجہ یہ ہے کہ افکاراقبال سے منہ موڑ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی جامعات میں اقبالؒ چیئر قائم کی جائیں گی، آج مفکر پاکستان کا 148 واں یوم وفات ہے، ہم پوری قوم کی طرف سے اُن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آیا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا، آج پاکستان میں جو فکری انتشار ہے، اُس کی وجہ اقبالؒ کے کلام سے دُوری ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اقبالؒ کی فکر کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائے گی، جب 2027 میں علامہ اقبالؒ کا 150 واں یوم پیدائش ہوگا۔ تو بین الاقوامی سطح پر اقبالؒ ڈے منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اگر فکر اقبال سے روشناس کروائیں تو آج ہم مذہبی انتہا پسندی سے دور ہو سکتے ہیں، اقبالؒ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں تسخیر کائنات کا درس دیتے ہیں، آج ایک کروڑ کا ملک اڑھائی ارب کے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے: وفاقی وزیر
  • حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال
  • علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال
  • پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے: احسن اقبال
  • اقبال کے نظریات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں ؛ وزیر اعظم شہباز شریف
  • کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال
  • مارکیٹ میں نئی تبدیلیوں کیلئے خود کو تیار رکھیں؛ احسن اقبال
  • سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں. اسد عمر
  • بلوچستان کی اقتصادی ترقی  ن لیگ کے وژن کا بنیادی ستون ہے،احسن اقبال