روہڑی: کوچ کے مسافر سے 14 کلو ہیروئن برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول نے روہڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کوچ کے مسافر سے 14 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے مطابق خفیہ اطلاع پر روہڑی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ سے 80 کروڑ روپے مالیت کی 14 کلو ایکسپورٹ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
کارروائی کے دوران ایک ملزم علی رضا کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق پشاور سے ہے۔
محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گھگھر پھاٹک کے قریب گاڑی سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور سے کراچی منتقلی کے بعد ہیروئن بیرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی۔
وزیرِ ایکسائز سندھ مکیش چاؤلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے بلا تفریق کاروائیاں تیز کی جائیں اور روڈ چیکنگ مہم کو بھی بلا ناغہ جاری رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر مملکت کی گاڑی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
وزیر مملکت برائے مذہبی امور کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا تھا
سندھ ترقی پسند پارٹی کا ضلعی صدر سید جلال شاہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام
وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ کے گھر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا۔ترجمان ایس ٹی پی کے مطابق سید جلال شاہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے ایس ٹی پی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ، حیدر شورو، حکیم بروہی اور جاوید جا نوری و دیگر پر وزیر مملکت کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا تھا۔متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوئے اور انہوں نے گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔