مسائل کو حل نہ کیا تو ملک کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے: اسد عمر
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسد عمر---فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ایشوز کو ڈیل نہیں کیا تو ملک کے لیے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ فاٹا کے ضم کیے گئے اضلاع کے عوام سے وعدے کیے گئے تھے، پوری ریاست نے فاٹا اور کے پی کو اضافی وسائل دینے کا وعدہ کیا تھا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 80 فیصد قیمت کے پی کے اور فاٹا کے ضم اضلاع نے دی۔
سابق وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر اتفاق رائے کے ذریعے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان — فائل فوٹوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے این اے 97 کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کی۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ گندم کے حوالے سے کسانوں کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے، اگر ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص كیا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقہ این اے 97 کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کی سہولتوں کے لیے ہر ممکن آواز بلند کروں گا، حلقہ این اے 97 کی حالت بدلیں گے۔