بائیکر لین کا رنگ 1 سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پر لگایا گیا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پر لگایا تھا، وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی، اس میں پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا، نہ ہی کوئی ادائیگی کی گئی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف نے ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کی، کے پی حکومت کے ترجمان نے آج تک قوم کو اپنے وزیراعلیٰ کی کارکردگی نہیں بتائی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیالی پلاﺅ پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پشاور کی بی آر ٹی پچھلے 5 سال میں چلی کم جلی زیادہ اورحادثات کا شکار ہوئی، پشاور میٹرو کے آج بھی کے پی حکومت نے 60 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور بی آر ٹی کا کیس آج بھی عالمی عدالت میں چل رہا ہے، کے پی میں آج بھی لوگ ندی نالوں سے ڈولیوں میں اور بائیکس کو ندیوں سے عبور کرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں میٹرو بس، اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور انڈر گراؤنڈ گرین لائن بننے جا رہی ہے، جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری— فائل فوٹووزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے بھی مسیحی برادری کو مبارک باد دیتی ہوں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ان فوڈ چین میں 25 ہزار پاکستانی ملازم ہیں، فوڈ چین پر حملوں میں جاں بحق ہونے والا بھی پاکستانی تھا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں کا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فوڈ چین پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں میں ملوث 149 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، حملے ایک منصوبہ بندی کے تحت صرف پنجاب میں ہو رہے ہیں، ترقی کرتے پنجاب پر تشدد پسند گروہ حملے کررہا ہے، کسی گروہ کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔