باکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدارتی محل آمد پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے دورے کی دعوت اور میزبانی پر صدر الہام علیوف کا شکرگزارہوں، باکو بہت خوبصورت ہے، اس شہر کی طرز پر آذربائیجان کے تعاون سے اسلام آباد کو بھی خوبصورت شہر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری ملاقات اور گفتگو دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو ظاہر کرتی ہے، آذربائیجان کے صدر کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے، پاکستان میں آذربائیجان سے دوستی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق پایا جاتا ہے۔

 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو سے منسوب کیا جائے :گورنر کے پی کا ارباب اختیار سے مطالبہ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اعلان پر میں آپ کا مشکور ہوں، ہم آپ کے اپریل میں دوبارہ اسلام آباد آکر 2 بلین ڈالرز کے ان معاہدوں پر دستخط کرنے کے منتظر ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت کی ہے اور آذربائیجان نے کشمیر کے تنازعے پر پاکستان کو سپورٹ کیا ہے جس کو پاکستان کے شہری قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ کے لوگ مستقل جنگ بندی چاہتے ہیں، دو ریاستی حل پر پوری دنیا کا اتفاق ہے، میں سمجھتا ہوں کہ فلسطینی ریاست کا خواب حقیقت بن جائے گا۔

ویڈیو، مصنوعی ذہانت کے میدان میں چینی کمپنی نے تہلکہ برپا کر دیا، امریکہ میں صفِ ماتم بچھ گئی

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط دونوں ممالک کی کاوشوں عملی جامہ پہنانے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے

پڑھیں:

نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال

لاہور+ اسلام آباد (کلچرل رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر اقبال اکادمی کے زیراہتمام ’’عصر حاضر اور فکر اقبال‘‘ پر ایوان اقبال میں کانفرنس ہوئی۔  افتتاحی سیشن کی صدارت وفاقی وزیر احسن اقبال نے کی۔ مہمان خصوصی منیب اقبال تھے۔ ماہر اقبالیات ڈاکٹر تقی عابدی، ڈاکٹر فخر الحق نوری، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر نجیب جمال، ڈاکٹر رابعہ سرفراز اور رانا اعجاز حسین، ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی، ڈاکٹر مجاہد حسین نے بھی شرکت کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے نوجوان قومی اثاثہ ہیں، حکومت اقبال کے فکر کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائے گی، تمام صوبوں میں اقبال اکادمی کی شاخوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور 2027 میں علامہ اقبال کی 150ویں یوم پیدائش کو قومی و بین الاقوامی سطح پرشاندار طریقے سے منانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ منیب اقبال نے کہا کہ تعلیمی نظام میں اقبال کے افکار کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں احسن اقبال نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اقبال اکادمی میں گوشہ نوادرات اقبال کا افتتاح بھی کیا۔ دریں اثناء احسن اقبال نے اسلام آباد میںاْڑان پاکستان انوویشن حب‘‘ کے سیزن 2 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ 10 ارب روپے مالیت کے اس قومی پروگرام کا مقصد تخلیقی سوچ، اشتراکِ عمل اور جدت کو فروغ دے کر پاکستان کو معاشی و سماجی ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان انوویشن فنڈ کے تحت اب تک 39 منصوبوں کو 14 کروڑ 70 لاکھ روپے کی معاونت فراہم کی جا چکی ہے، جنہوں نے زراعت، صحت، تعلیم اور ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں مثبت اور قابل پیمائش نتائج دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال
  • وزیر اعظم کل ترکیہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے اسحاق ڈار کی ملاقات، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط