Islam Times:
2025-04-22@06:24:16 GMT

وہ کمانڈر، جس نے مزاحمت کو ایک مکتب میں تبدیل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

وہ کمانڈر، جس نے مزاحمت کو ایک مکتب میں تبدیل کردیا

اسلام ٹائمز: سید حسن نصر اللہ شہید ہوگئے لیکن ان کا راستہ پہلے سے زیادہ طاقت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔ وہ جو ظلم اور قبضے کے خلاف استقامت کی علامت تھے، ایک دائمی میراث چھوڑ کر گئے ہیں جو دنیا کے تمام آزاد منش اور مزاحمت پسندوں کے لیے باعثِ ترغیب ہے۔ مزاحمتی محاذ اور حزب اللہ لبنان، ناقابل شکست جذبے اور پختہ عزم کے ساتھ، جلد ہی اس عظیم کمانڈر کے خون کا بدلہ لیں گے اور ان کے راستے کو جاری رکھتے ہوئے دشمنوں کو سخت شکست سے دوچار کریں گے۔ نصر اللہ کا نام اور راستہ ایک درخشاں مشعل کی طرح، مزاحمت کے مستقبل کو روشن کرتا رہے گا۔ خصوصی تحریر

شہید سید حسن نصر اللہ کی سب سے اہم کامیابیوں میں سے ایک دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنا اور ایسی کارروائیوں کی منصوبہ بندی وترتیب تھی جن کی بدولت دشمن کی سازشیں ناکام ہوئیں۔ شہید سید حسن نصر اللہ، مزاحمتی محاذ کے نمایاں کمانڈروں میں سے ایک تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد، اسلامی اقدار کے دفاع اور اسلام دشمن عناصر کے مقابلے میں گزاری۔ وہ ایک نہ تھکنے والے حوصلے اور مزاحمت کے راستے پر پختہ ایمان کے ساتھ، خطے کی تبدیلیوں میں بنیادی کردار ادا کرتے رہے اور بالآخر اسی راہ میں اپنی جان قربان کر دی۔

جدوجہد کا آغاز اور انقلابی شخصیت کی تشکیل
سید حسن نصر اللہ نوجوانی ہی سے ظلم اور غاصبانہ تسلط کے خلاف جدوجہد میں دلچسپی رکھتے تھے۔ وہ انقلابی اور اسلامی تحریکوں کے دائرے میں پروان چڑھے اور جلد ہی مزاحمت کے سرگرم چہروں میں شامل ہو گئے۔ ان کا مضبوط ایمان، دینی تعلیمات پر عبور اور سیاسی حالات کی گہری سمجھ بوجھ، یہ وہ چیزیں تھیں جنہوں نے انہیں اس میدان کے مؤثر ترین رہنماؤں میں سے ایک بنا دیا۔

مزاحمتی محاذ میں کردار
سید حسن نصر اللہ نے اپنی سرگرمیوں کے دوران، مزاحمتی فورسز کی تنظیم میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایک باصلاحیت کمانڈر کے طور پر، انہوں نے دشمنوں کے مقابلے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی۔ ان کا مزاحمت کے بارے میں نظریہ صرف عسکری محاذ تک محدود نہیں تھا بلکہ انہوں نے اس تحریک کے ثقافتی، میڈیا اور سماجی پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھا اور ان شعبوں کو تقویت دے کر، مزاحمت کو ایک وسیع اور متحرک تحریک میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

غاصبوں کے خلاف جنگ اور خطرات کا مقابلہ
سید حسن نصر اللہ کی نمایاں کامیابیوں میں سے ایک دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنا اور ایسی کارروائیاں ترتیب دینا تھا، جن کی بدولت دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوئیں۔ وہ خطے کی صورتحال کا درست ادراک رکھتے ہوئے ہمیشہ محاذ جنگ میں صف اول میں رہے اور کبھی بھی دباؤ اور دھمکیوں کے آگے پسپائی اختیار نہیں کی۔ ان کی موجودگی مجاہدین کے لیے حوصلے کا باعث بنتی اور ان کے مزاحمتی عزم کی گہرائی کو ظاہر کرتی تھی۔

ایک شاندار سفر کا نقطہ عروج
انجام کار، سید حسن نصر اللہ نے جہاد اور استقامت کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے شہادت کا بلند مقام حاصل کیا۔ ان کی شہادت صرف ایک اختتام نہیں تھی بلکہ مزاحمت کی روح اور اسلامی بیداری کے فروغ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔ ان کی شہادت پر عوام اور مزاحمتی محاذ کے رہنماؤں کا شدید ردعمل، ان کے عظیم مقام و مرتبے کی دلیل ہے۔

شہید سید حسن نصر اللہ کی دائمی میراث
اگرچہ “سید المقاومة” کی شہادت مزاحمتی محاذ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے لیکن ان کی فکر اور نظریات ہمیشہ مجاہدین کے لیے مشعل راہ رہیں گے۔ وہ ظلم کے خلاف ڈٹے رہے اور عزت و خودمختاری کے پیغامبر بنے۔ ان کا نام ہمیشہ مزاحمت کے عظیم کمانڈروں میں درج رہے گا۔ ان کی شہادت نے مزاحمت کے راستے کو مزید روشن اور مجاہدین کے حوصلے کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

شہید نصر اللہ کا راستہ عزم پیہم کے ساتھ جاری رہے گا
سید حسن نصر اللہ شہید ہوگئے لیکن ان کا راستہ پہلے سے زیادہ طاقت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔ وہ جو ظلم اور قبضے کے خلاف استقامت کی علامت تھے، ایک دائمی میراث چھوڑ کر گئے ہیں جو دنیا کے تمام آزاد منش اور مزاحمت پسندوں کے لیے باعثِ ترغیب ہے۔ مزاحمتی محاذ اور حزب اللہ لبنان، ناقابل شکست جذبے اور پختہ عزم کے ساتھ، جلد ہی اس عظیم کمانڈر کے خون کا بدلہ لیں گے اور ان کے راستے کو جاری رکھتے ہوئے دشمنوں کو سخت شکست سے دوچار کریں گے۔ نصر اللہ کا نام اور راستہ ایک درخشاں مشعل کی طرح، مزاحمت کے مستقبل کو روشن کرتا رہے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید حسن نصر اللہ مزاحمتی محاذ عزم کے ساتھ اور مزاحمت رکھتے ہوئے میں سے ایک مزاحمت کے کے راستے کی شہادت کے خلاف اور ان کے لیے رہے گا

پڑھیں:

ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 

کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ مزاحمت نہ ہو اور وہ پراپیگنڈہ کر رہا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ مزاحمت زندہ ہے اور جاری ہے، یہ خدا کا وعدہ ہے، جو اُسکی مدد کرتا ہے، خدا اُسکی مدد کرتا ہے، ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزید کل بھی ہارا ہے، وہ آج بھی ہارے گا، جو اپنے اصولوں پر مر مٹا، وہ زندہ ہے اور جیت اُس کی ہے، ہماری ذمہ داری ہے استقامت دکھانا، ظالموں کا مقابلہ کرنا ہے، قیام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، واقعہ کربلا کے بعد مخدرات عصمت نے استقامت کا مظاہرہ کیا اور کربلا والوں کی قربانیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے لیے اللہ کے وعدے ہیں اور اُن کے لیے انعام ہے۔

دشمن کی کوشش ہے کہ مزاحمت نہ ہو اور وہ پراپیگنڈہ کر رہا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ مزاحمت زندہ ہے اور جاری ہے، یہ خدا کا وعدہ ہے، جو اُسکی مدد کرتا ہے، خدا اُس کی مدد کرتا ہے، ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، اُمت مسلمہ وہ ہے، جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے، کوئی بھی منافق اُمت محمدی سے نہیں ہے، شہدائے غزہ و فلسطین ہمیشہ کے لیے زندہ ہیں، شہید صرف زندہ نہیں ہوتا بلکہ وہ زندہ کرتا بھی ہے، وہ اُمت کو بیدار کرتا ہے، خاموش اُمت اسرائیل کی حامی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار کے ہلچل سے بھرے پہلے 3 ماہ؛ دنیا کا منظرنامہ تبدیل
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • تبدیل ہوتی دنیا
  • غزہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیا، ایک افسر ہلاک، کئی زخمی
  • پولیس سے مزاحمت کا الزام، عالیہ حمزہ کارکنوں سمیت گرفتار، اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
  • دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن کے اہم معرکے” آپریشن چُیومک“ کو 36 سال مکمل