UrduPoint:
2025-04-22@11:19:32 GMT

یوکرین میں روسی مداخلت کے تین سال مکمل، مغربی لیڈر کییف میں

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

یوکرین میں روسی مداخلت کے تین سال مکمل، مغربی لیڈر کییف میں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 فروری 2025ء) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے آج پیر چوبیس فروری کو یوکرین میں روسی فوجی مداخلت کے تین سال مکمل ہونے پر اپنے ملک کے عوام کی ''مزاحمت‘‘ اور ''بہادری‘‘ کو سراہا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر جس فوجی چڑھائی کو ''خصوصی فوجی آپریشن‘‘ کا نام دیا تھا، اس نے یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سے لے کر اب تک کا سب سے بڑا تنازعہ کھڑا کر رکھا ہے۔

اس تنازعے میں اب تک دونوں جانب سے دسیوں ہزار فوجی اور بڑی تعداد میں عام شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ تین سال سے جاری روسی فوجی حملوں نے یوکرین کے جنوبی اور مشرقی شہروں کو تباہ اور لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن مغرب کی یوکرین اور زیلنسکی کے ساتھ مسلسل تین سال تک یکجہتی کے بعد اب ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی نے اس حمایت کے لیے اتحاد کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور اس جنگ کے ایک نازک موڑ پر یوکرین کے لیے اہم فوجی اور مالی امدادکی فراہمی پر سوالیہ نشان بھی لگ گیا ہے۔

روسی افواج اب بھی مشرقی یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کے ان کے روسی ہم منصب پوٹن سے رابطے اور کییف کے لیے طویل المدتی حمایت سے متعلق شکوک و شبہات سے ماسکو کو حوصلہ ملا ہے۔ صدر زیلنسکی نے پیر کے روز ''یوکرینی عوام کی بہادری کے تین سالوں کی تکمیل‘‘ کو سراہتے ہوئے مزید کہا، ''میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو یوکرینی مزاحمت کا دفاع اور حمایت کرتا ہے۔

‘‘ مغربی رہنما کییف کے دورے پر

کینیڈا سمیت ایک درجن سے زائد مغربی رہنماؤں نے آج پیر کو یوکرین کے دارالحکومت کییف کا دورہ کیا تاکہ روسی فوجی مداخلت کی تیسری برسی کے موقع پر جنگ کے اہم ترین حامیوں کی طرف سے کییف کے لیے حمایت کا مظاہرہ کیا جا سکے۔ ٹرین کے ذریعے کییف پہنچنے والوں میں یورپی یونین کے کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی شامل تھے۔

دیگر مہمانوں میں یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا کے ساتھ ساتھ شمالی یورپی ممالک کے لیڈر اور اسپین کے وزیر اعظم بھی شامل تھے۔ یورپی یونین کے کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈئر لاین نے ٹرین کے ذریعے کییف پہنچنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ یوکرین اپنی ''بقا کی جنگ‘‘ لڑ رہا ہے اور یوکرین میں یورپ کی ''تقدیر‘‘ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ''ہم آج کییف میں ہیں کیونکہ یوکرین یورپ ہے۔ بقا کی اس جنگ میں، یہ نہ صرف یوکرین کی بلکہ یورپ کی تقدیر بھی ہے۔‘‘ روس پر نئی یورپی پابندیاں

برسلز نے پیر کے روز روس پر پابندیوں کے ایک نئے مرحلے کا نفاذ بھی کر دیا ہے، جن کے زریعے روسی توانائی کی ترسیل پر مغربی پابندیوں کی خلاف ورزی کے لیے استعمال ہونے والی روسی ''آئل ٹینکروں کی شیڈو فلیٹ‘‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یورپی یونین کی اعلیٰ ترین سفارت کار کایا کالاس نے ان پابندیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا، ''نہ صرف روسی شیڈو فلیٹ بلکہ غیر محفوظ آئل ٹینکرز کے آپریشن کی حمایت کرنے والوں، ڈرونز کو پائلٹ کرنے کے لیے ویڈیو گیم کنٹرولرز، یورپی پابندیوں کو غیر مؤثر بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے بینکوں اور جھوٹ پھیلانے والی پراپیگنڈا آؤٹ لیٹس پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔‘‘

ش ر⁄ م م (اے ایف پی، ڈی پی اے، اے پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوکرین میں تین سال کے لیے

پڑھیں:

یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مریم نواز سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات ہوئی، وزیراعلی پنجاب نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے، انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • روسی صدر نے یوکرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کا اشارہ دے دیا
  • کراچی حج آپریٹرز کی حج بحران کے معاملے پر آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر سے مداخلت کی اپیل
  • آر ایس ایس اور بی جے پی مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہی ہیں, ممتابنرجی
  • مغربی سامراجی قوتوں نے تاریخ کو کیسے مسخ کیا؟
  • بھارت پر امریکی شہری کے قتل کیلئے انعام مقرر کرنے کا الزام، سکھ تنظیموں کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل
  • وقف قانون میں مداخلت بی جے پی کی کھلی دہشت گردی
  • روسی صدر پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان
  • روسی صدر کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان
  • ایسٹر کے موقع پر روس یوکرین میں جنگی کارروائیاں نہیں کرے گا، روسی صدر کا فیصلہ
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز