بھارت کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست، حافظ حمداللہ کا چیئرمین پی سی بی کے استعفے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
بھارت کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر رہنما جمعیت علما اسلام حافظ حمداللہ نے سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست پر وسیم اکرم کا مزاحیہ تجزیہ وائرل
اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزاوران کے منتخب لڑکوں نے قوم کی ناک کٹوا کررکھ دی، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ بری طرح ناکام رہی۔‘
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں نے کچھوے کی چال سے اننگز کھیلی، فیلڈرز نے بھی بھارت کا کام آسان کیا، سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پی سی بی کو مستعفی ہوجانا چاہيے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی شکست پر گلوکاری، شعیب ملک تنقید کی زد میں کیوں؟
رہنما جے یو آئی کے مطابق دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم صرف ٹاس ہی جیت سکی۔ ’لگتا ہے ٹیم 47 نمبرپرچیوں پرچلتی ہے، انتخاب میرٹ پر نہ ہونے سے ٹیم دباؤ میں نہیں کھیل سکتی، ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان پی سی بی جمعیت علما اسلام (ف) چیئرمین حافظ حمداللہ شکست کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان پی سی بی جمعیت علما اسلام ف چیئرمین حافظ حمداللہ کرکٹ حافظ حمداللہ کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
ملکی سالمیت کیخلاف چلنے وا لوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: بلاول
لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، میں خود پنجاب کی گلی گلی محلے محلے جائوں گا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا، پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے اپ کو تنہا نہ سمجھیں، اب پنجاب کے عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ رکنے والا نہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پارلیمنٹرینز ،ٹکٹ ہولڈرز، سینئر صحافیوں،کاروباری شخصیات، طلبہ یونین اور وکلا ء برادری سمیت پارٹی کارکنوں نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقاتیں کیں۔بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی،عہدیداران سمیت پارٹی رہنمائوں کو بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد لاہور کا دوبارہ دورہ کروںگا، پیپلز پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے عوامی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ دریں اثناء چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مثبت رویے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پرتپاک خیرمقدم پر مریم نواز کا شکریہ۔ مریم نواز نے بلاول بھٹو کی پنجاب آمد کا خیرمقدم کیا تھا۔