لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں عوام کے حقوق کے لئے جاری تحریک سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ، مجلس شوریٰ کے اجلاس میں رمضان المبارک کے بعد بڑی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدہ میں تبدیلی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ، عوام کو بجلی کے بلوں اور پٹرول کی قیمت میں بڑا ریلیف ملنا چاہئے، پہلے مرحلے میں مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دیں گے ، گورنر ہاو¿س اور پھر وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراوکیا جائے گا ، حکومت کے پاس پھر عوام کو ریلیف دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کسا ن اگر جگہ جگہ اپنے حق کیلئے نکلیں گے تو حکومت کو گ±ھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے، جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کرے گی، حکومت فارم 45 کی ہونی چاہئے، ہماری تحریک جاری ہے،تصادم کرنے سے معاملات حل نہیں ہوتے، پرامن سیاسی مزاحمت ہی مسئلے کا حل ہوتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ریئل اسٹیٹ بلڈرکی طرح رویہ رکھے ہوئے ہیں، فلسطینی قوم اپنی غیرت کا سودا نہیں کرنے دے گی، غزہ والے گزشتہ کئی دہائیوں سے جدوجہد کررہے ہیں، اسرائیل قابض فورس ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، ٹرمپ کا فارمولا سب نے مسترد کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست ایک ہی ہے وہ فلسطین کی آزاد ریاست ہے ، پاکستان کو بھی اپنی حیثیت پہچاننی چاہئے، مسئلہ کشمیر پر بھی ہماری واضح پالیسی ہے، مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادیں 78سال سے موجود ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔
کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے کہا تھاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اچھے کپتان کی ضرورت ہے، آج سے 3 سال پہلے کپتان کو تبدیل کرنے کی بات ہوئی، محمد رضوان کو 3 سال پہلے سے کپتان برقراررکھتے تو بابراعظم کی پرفارمنس بھی ٹھیک ہوتی، بابراعظم کو جب کپتانی سے ہٹایا توتب سے اب تک اس پر پریشر ہے۔ 

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے بعد نے کہا

پڑھیں:

بلاسود قرضہ فراہمی کی تقریب، حافظ نعیم الرحمٰن کا خطاب

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیرِآباد میں بلاسود قرضہ فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرکاری نظام کو بہترین ہونا چاہیے، لیکن موجودہ صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے اور ہر شعبہ طبقاتی تقسیم کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تقریباً 44 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر اسکیمیں موجود ہیں، لیکن یہ غربت ختم کرنے میں ناکام ہیں اور حکومت صرف دکھاوے کی اقدامات کر رہی ہے۔
امیر جماعتِ اسلامی نے نوجوانوں کے مسائل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان مایوس ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت نوجوانوں کو آئی ٹی کے کورسز فراہم کیے جائیں تو وہ بہت سے شعبوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ تھانہ و کچہری کے موجودہ نظام، جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کو ختم کرنا ضروری ہے، اور اس کے لیے مؤثر اور مضبوط آواز بلند کی جانی چاہیے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے اور جماعتِ اسلامی آئندہ وقت میں خود کو مزید متحرک اور سرگرم کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شہر میں خونی ڈمپر و ٹینکرز سے بڑھتی اموات ، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے و حکومتی نااہلی و بے حسی کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے ہیں
  • وزیر آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن الخدمت فائونڈیشن کے تحت بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • اسلام آباد کے ہریوسی اورہروارڈ پر الیکشن لڑیں گے‘ حافظ نعیم الرحمن کا اعلان
  • ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے؛حافظ نعیم الرحمان
  • اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان
  • بلاسود قرضہ فراہمی کی تقریب، حافظ نعیم الرحمٰن کا خطاب
  • بلاسود قرضہ فراہمی کی تقریب، حافظ نعیم الرحمٰٰن کا خطاب
  • ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے، طاقتور آواز اٹھنی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
  • فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے،حافظ نعیم