ان معاشی حالات میں اس ملک کو کیسے چلائیں گے: شبر زیدی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی—فائل فوٹو
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ان معاشی حالات میں اس ملک کو کیسے چلائیں گے۔
اسلام آباد میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قرضوں پر سود 9775 ارب روپے ہے، اگلے سال سود 10 ہزار ارب اور پھر مزید بڑھ جائے گا۔
شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وفاق کا ٹیکس ہدف 13000 ارب روپے ہے، 12500 ارب جمع ہو سکیں گے، نان ٹیکس ریونیو 4800 ارب روپے ہے جو زیادتی اور بے ایمانی ہے۔
سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ہمارا سیاسی نظام ملک میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتااور حکومت ٹیکس لینے میں سنجیدہ ہی نہیں۔
سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یہ سیلز ٹیکس تھا جو صوبوں کو جانا تھا، پیٹرولیم لیوی لگا کر وسائل اپنے پاس رکھے گئے، سارا جھگڑا 7 ہزار ارب روپے کا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ زرعی انکم ٹیکس سے 10 ارب روپے بھی حاصل نہیں ہوں گے، اس وقت زرعی ٹیکس سے 3 ارب روپے حاصل ہو رہے ہیں، ممبئی شہر کا صرف پراپرٹی ٹیکس سندھ اور پنجاب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں ریوینیو بڑھانے کے لیے تیار ہی نہیں، اسٹیٹ بینک کا منافع اور پیٹرولیم لیوی کا مسئلہ حل کرنا ہو گا۔
شبر زیدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں کو اضافی حصہ ملنے کے بجائے مزید کٹوتی ہونے والی ہے، باقی سب باتیں آئی ایم ایف کو بے وقوف بنانے والی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہنا ہے کہ ارب روپے ایف بی
پڑھیں:
پنجاب میں20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا ہو گیا
لاہور(اوصاف نیوز) 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا ہو گیا۔اخباری رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ گندم کی قیمت 3400 روپے کم ہو کر2600 روپے فی من ہو گئی ہے۔
اس لئے فوری طور پر آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے کم کردی ہے، انہوں نے کہا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 1700 روپے کم ہو کر 1500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کھلا آٹا بھی دس روپے فی کلو سستا ہو گیاہے جبکہ میدے اور فائن آٹا کی قیمت 110 روپے کلو ہو گئی ہے۔
فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا