سلمان اکرم راجہ---فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بہت سے ایسے مواقع آئے کہ بانیٔ پی ٹی آئی ڈیل کر کے باہر  نکل سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

حیدرآباد کے گھمن ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ماضی میں لوگوں نے ڈیل کی اور کوئی لندن گیا، کوئی کہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2024ء کے الیکشن میں ہمارے نمائندگان کو ہروایا گیا، آج وہ لوگ مسلط ہیں جنہیں آپ نے ووٹ نہیں دیا۔

بانی پی ٹی آئی کے خط پہنچ گئے اور پڑھ بھی لیے گئے، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط پہنچ گئے اور پڑھ بھی لیے گئے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کے مسائل ایک جیسے ہیں، تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان اتحاد کا جو الائنس بنایا ہے اس کا مقصد پاکستان کے ہر خطے کے لوگوں کو ان کے حقوق دلانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک قطرہ سندھ دھرتی کے پانی کا نہیں جانے دیں گے، ہم سندھ کی ہر تحریک کا ساتھ دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں جو گم ہو گئے ہیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، آج پنجاب میں بھی یہی ہو رہا ہے، کے پی کے کئی اضلاع ایسے ہیں جہاں نکلا نہیں جا سکتا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال

—فائل فوٹو

اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیل حکام کو فہرست بھجوا دی۔

فہرست میں سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی اور سمیر کھوسہ کے نام شامل ہیں۔

بیرسٹر گوہر کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں نعیم پنجوتھا، فیصل ملک اور ظہیر عباس چوہدری کا نام بھی شامل ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وکلاء رہنما بانئ پی ٹی آئی سے کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ بھی کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • قانون کی حکمرانی، مالی استحکام، امن ناپید ہو تو ترقی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، عمر ایوب
  • ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
  • ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • بابر سلیم سواتی کیخلاف کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو ارسال، پی ٹی آئی کا اعتراض
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں، شیخ وقاص اکرم
  • مقتدرہ ہوش کے ناخن لے، معاملات حل نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلے بغیر چارہ نہ ہوگا. سلمان اکرم راجہ
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیرِ اعظم شہباز شریف پر جرح