پاک بھارت میچ کے دوران اروشی روٹیلا اسٹیڈیم میں کس کیلئے موجود تھیں؟ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران اپنی 30 ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اروشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سالگرہ کے کیک کے ساتھ موجود ہیں جو انہیں ان کے اسٹاف کی جانب سے بطور سرپرائز دیا گیا۔
گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس اروشی نے کیک پکڑا ہوا ہے جبکہ ساتھ میں ان کی اسٹاف ممبر بھی موجود ہیں۔ اداکارہ نے میچ کے دوران کیک کاٹا جس نے کرکٹ کے شائقین اور اداکارہ کے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔
View this post on InstagramA post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)
اروشی کی دبئی میں میچ کے دوران موجودگی کو سوشل میڈیا صارفین ایک مرتبہ پھر نسیم شاہ سے جوڑتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ اس مرتبہ بھی نسیم شاہ کی دیوانگی میں ہی دبئی پہنچیں ہیں۔
یاد رہے کہ میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف چھ وکٹوں سے شکست کھا گئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میچ کے دوران
پڑھیں:
میسی کے مختصر دورۂ بھارت پر مداح برہم، کولکتہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی
عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی کے دورۂ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں انتہائی مختصر قیام نے مداحوں کو مشتعل کر دیا، جس کے نتیجے میں اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ کے لیے موجود رہے۔ مداحوں کو امید تھی کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو قریب سے دیکھ سکیں گے یا میدان میں کوئی علامتی سرگرمی انجام دیتے ہوئے دیکھیں گے، مگر ایسا نہ ہو سکا۔
مشتعل مداحوں نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شکایت کی کہ میسی کو سیاسی رہنماؤں اور وزرا نے گھیر رکھا تھا، جس کے باعث عام شائقین انہیں دیکھ تک نہ سکے۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ دور دراز علاقوں سے صرف میسی کی ایک جھلک دیکھنے آئے تھے۔
مداحوں نے یہ بھی گلہ کیا کہ میسی نے نہ کوئی فٹبال کک لگائی، نہ مداحوں سے خطاب کیا اور نہ ہی کسی سرگرمی میں حصہ لیا، جس کے باعث انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض شائقین نے اس ایونٹ کو بدانتظامی اور توقعات کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے فٹبال اسٹار کا صرف چند منٹ کے لیے آنا شائقین کے ساتھ ناانصافی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ انتظامیہ کو مداحوں کے غصے اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔