وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بائیکر لائن کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا ،وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لائن کا رنگ کرے گی ،اس میں پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا،ناہی کوئی ادائیگی کی گئی ۔ انہوں نے کہا پشاور کی بی آر ٹی پچھلے پانچ سال میں چلی کم ہے جلی زیادہ اور حادثات کا شکار ہوئی ،پشاور میٹرو کے آج بھی کے پی حکومت نے 60 ارب روپے ادا کرنے ہیں ،پشاور بی آر ٹی کا کیس آج بھی عالمی عدالت میں چل رہا ہے ،برسٹر سیف نے ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کرتےہیں۔ صوبائی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کے ترجمان نے آج تک قوم کو اپنے وزیراعلی کی کارکردگی نہیں بتائی ،کے پی میں آج بھی لوگ ندی نالوں سے ڈولیوں میں اور بائیکس کو ندیوں سے عبور کرتے ہیں ،پنجاب میں میٹرو بس، اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور انڈر گراؤنڈ گرین لائن بننے جا رہے ہیں ،جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کے پی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ بڑھا کر 10کروڑ روپےکر دی: بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف— فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نےدینی مدارس کے لیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا ک ر10 کروڑ روپےکر دی۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ کےپی کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی ہے، دینی مدارس کے طلباء بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کر نے پر وفاق دیر آئے مگر درست آئے۔
انہوں بتایا ہے کہ دینی مدارس کے طلباء کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق دینی و عصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ کے پی حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔