Nawaiwaqt:
2025-04-22@09:51:31 GMT

کراچی سے روانہ ہونے والی9پروازیں منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

کراچی سے روانہ ہونے والی9پروازیں منسوخ

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی9پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 522، کراچی سے لاہورجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241اورکراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310بھی منسوخ ہو نے والی پروازوں میں شامل ہیں، کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 157اورکراچی سے کوالالمپورجانے والی بتیک ایئر کی پرواز او ڈی 136  بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی پرواز ای کی پرواز پی جانے والی کراچی سے

پڑھیں:

پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی

لاہور:

قومی ائیرلائین پی آئی اے کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے سے قبل روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔

روڈ شو میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے بھر پور شرکت کی۔

پی آئی اے آج سے لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں شروع کر رہی ہے۔ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر، لذیذ کھانوں، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں۔ پی آئی اے لاہور کو مزید نئی پروازیں دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے.

روڈ شو میں شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج صبح روانہ ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
  • باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم
  • سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • پی آئی اے کی باکو کیلئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز 
  • باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی
  • پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی