پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ،بڑی عدالت نے درخواست مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کی اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرے۔جسٹس فاروق حیدر نے بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، تاہم انتظامیہ نے اجازت کی درخواست کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر ریڈرسل کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ تاہم، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی کے پاس جانا بے سود ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چائلڈ اسمگلنگ کیس، صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد
کراچی (نیوزڈیسک) ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہےسندھ ہائیکورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
جسٹس تسنیم سلطانہ پر مشتمل بینچ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم صارم برنی کو 2 سال قبل کراچی ائیرپورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔
ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔