پاکستان بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا نیا ممبر کون ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے اختر حسین کے مستعفی ہوجانے کے بعد پاکستان بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا نیا ممبر کون ہوگا، اس ضمن میں پاکستان بار کونسل کا اہم اجلاس 26 فروری بروز بدھ طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ممبر جوڈیشل کمیشن کے لیے سینیئر وکیل احسن بھون کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان بار کونسل اپنے بدھ کے اجلاس میں ہی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈووکیٹ اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اختر حسین نے جوڈیشل کمیشن کے رکن کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھجوا دیا ہے، وہ جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کرتے تھے۔
ذرائع کے مطابق اختر حسین نے استعفیٰ ججوں کے حالیہ تبادلوں کے تناظر میں ابھرنے والے ججوں کی سینیارٹی کے معاملے پر اختلافات کی وجہ سے دیا ہے، ان کا موقف ہے کہ وہ ججز سینیارٹی اور تبادلوں پر پاکستان بار کے موقف سے متفق نہیں تھے۔
مزید پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی
چیئرمین جوڈیشل کمیشن اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھیجے اپنے استعفیٰ میں اختر حسین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے انہیں آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 175(A)(2)(vi) کے تحت 3 مرتبہ متفقہ طور پر جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا۔
’اعلیٰ عدلیہ میں حالیہ تعیناتیوں کے معاملے پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتا، ممبر جوڈیشل کمیشن کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، یقین دلاتا ہوں کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔‘
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ججز کون ہیں؟
ایڈووکیٹ اختر حسین نے اپنے استعفیٰ کی نقل پاکستان بار کونسل کو بھی ارسال کی ہے تاکہ آئین پاکستان 1973 کے تحت ان کی جگہ جوڈیشل کمیشن کا نیا رکن نامزد کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئین پاکستان ایڈووکیٹ اختر حسین پاکستان بار کونسل چیئرمین جوڈیشل کمیشن سینیارٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئین پاکستان ایڈووکیٹ اختر حسین پاکستان بار کونسل چیئرمین جوڈیشل کمیشن سینیارٹی ایڈووکیٹ اختر حسین پاکستان بار کونسل جوڈیشل کمیشن کا
پڑھیں:
ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماورا حسین شادی کے بعد اپنے نئے گھر میں منتقل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شوہر عامر گیلانی کے گھر سے دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نئے سفر کی جھلک دکھائی۔
ماورا حسین اور عامر گیلانی کی حال ہی میں لاہور اور اسلام آباد میں ایک قریبی تقریب میں شادی ہوئی جس میں دونوں کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئی رہائش گاہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے جذباتی پیغام میں کہا "ہر بار جب میں نے کوئی گھر خریدا تو امی نے کہا 'اللہ رہنا نصیب کرے'، آج اس جملے کا مطلب پوری طرح سمجھ آیا۔"
ماورا کے مطابق وہ شادی سے پہلے بھی دو سال سے کبھی کبھار اس گھر میں رہ رہی تھیں اور اب شادی کے بعد باقاعدہ طور پر یہاں منتقل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ شوہر کے گھر میں منتقلی کا عمل آسان تھا جس کا کریڈٹ انہوں نے اپنے بہترین سسرالیوں کو دیا لیکن جذباتی طور پر یہ تبدیلی آسان نہ تھی۔
انہوں نے لکھا کہ "کسی بھی جگہ کو چھوڑ کر نئے گھر کو 'اپنا' کہنا آسان نہیں ہوتا لیکن آہستہ آہستہ یہ جگہ اپنی لگنے لگی ہے۔ میں وہ سب چیزیں ساتھ لائی ہوں جن سے مجھے جذباتی لگاؤ تھا۔"
مداحوں کی بڑی تعداد نے ماورا کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کی نئی تصاویر کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔