پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا،لاہورہائیکور ٹ نے بڑافیصلہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کی اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، تاہم انتظامیہ نے اجازت کی درخواست کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ریڈرسل کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ تاہم، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی کے پاس جانا بے سود ہوگا۔
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرے۔
بم کی اطلاع، طیارے کی اٹلی میں ہنگامی لینڈنگ،سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: درخواست گزار ریڈرسل کمیٹی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
حکومت نے پینسٹھ سال سے زائد عازمین حج کو کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام عازمین کو حج پرواز سے دس روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے سات روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی۔ اسی طرح حج پرواز سے قبل عازمین کو موبائل سم، شناخت لاکٹ سمیت دیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے دارالحجاج لاہور میں اکیس اپریل سے پولیو، گرن توڑ، انفلوئزہ اور کرونا ویکسین لگانے کا آغاز ہو جائیگا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری سکیم کے عازمین حج کیلئے گردن توڑ بخار، انفلوئنزہ اور پولیو کی ویکسینیشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دارالحجاج لاہور سے عازمین کو ویکسنیشن کروانے پر پیلے رنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا، جو سفر کے دوران ساتھ رکھنا ہو گا۔ دوسری جانب حکومت نے پینسٹھ سال سے زائد عازمین حج کو کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام عازمین کو حج پرواز سے دس روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے سات روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی۔ اسی طرح حج پرواز سے قبل عازمین کو موبائل سم، شناخت لاکٹ سمیت دیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔