غلطیاں ٹھیک کریں ورنہ بھوٹان سے بھی ہار جائیں گے، راشد لطیف کی پی سی بی سربراہوں پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پاکستان کے سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے کوچ راشد لطیف نے پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ تباہی کے دھانے پر ایسے ہی نہیں پہنچی اس میں حکومت، پی سی بی چیئرمینز اور سابق لیجینڈز کا اہم کردار رہا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ نجم سیٹھی ہوں یا احسان مانی، زکا اشرف یا محسن نقوی، سب اپنا پنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے آئے ہیں اور آتے ہی لیجینڈز کو اپنے قریب رکھا اور کرکٹ ان کے حوالے کر دی گئی جہاں سے ہماری کرکٹ کی تباہی شروع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: ’پنگا نہیں لینے کا اپن سے‘، راشد لطیف نے یہ دھمکی کس کو دی؟
انہوں نے فرنچائز کرکٹ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جو لوگ اس پی ایس ایل چلا رہے ہیں وہ پیشہ ور نہیں،کھلاڑیوں کو پیسہ چاہیے، چاہے پیسہ کمینٹری سے آئے یا ٹی وی پر ایکسپرٹ، کوچ یا مینٹور بننے سے آئے۔
راشد لطیف نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے اپنے ہی کھلاڑی دوسرے چینلز میں بٹھا دیے، پی سی بی نے اپنے اپنے کھلاڑی الگ الگ چینلز پر بیٹھا دیا ہے تا کہ یہ دھندوں پر پردہ ڈال سکیں۔
پاکستان کرکٹ تباہی کے دھانے پر ایسے ہی نہیں پہنچی اس میں حکومت اور سابق لیجینڈز کا اہم کردار رہا ہے ۔ سب اپنا پنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے آئے ہیں چاہے نجم سیٹھی ہوں یا احسان مانی ، زکا اشرف یا محسن نقوی ہوں ۔
تمام چیئرمین نے آتے ہی اپنی سوچ کے مطابق لیجینڈز کو اپنے قریب… pic.
— Rashid Latif | ???????? (@iRashidLatif68) February 24, 2025
انہوں نے کہا کہ یہ بنی ہوئی ٹھیک ٹھاک ٹیم تھی لیکن کپتانی کا لالچ دے کر سابق چیئرمین نے بُری روایت ڈال دی، نجم سیٹھی آئے انہوں نے شاداب کو کپتان بنایا، پھر زکا اشرف صاحب آئے اور شاہین آفریدی کو کپتان بنادیا، پھر محسن نقوی آئے انہوں نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنا دیا۔
سابق کوچ نے پاکستانی ٹیم کی تنزلی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ احسان مانی نے جب سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹوایا تھا اس دن سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بربادی کے دن شروع ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا
انہوں نے تجویز دی کہ حکومت بورڈ میں سیاسی بھرتیاں بند اور پی سی بی کے دستور میں تبدیلی کرے، چئیرمین کرکٹ بورڈ کیوں سلیکشن کمیٹی بناتا ہے اور کیوں چیئرمین کے پاس کپتان بنانے کی طاقت ہوتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ بنیادی غلطیاں ہیں جن کو جلد از جلد ٹھیک کرنا ہو گا ورنہ ہم بھوٹان سے بھی ہارنے لگیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پی سی بی راشد لطیف کرکٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پی سی بی راشد لطیف کرکٹ راشد لطیف انہوں نے پی سی بی
پڑھیں:
سابق ہیڈکوچ تاحال اپنے واجبات کے انتظار میں!
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔
مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کوچنگ کے تجربات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
اپریل 2024 میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے آسٹریلوی کرکٹر و کوچ جیسن گلیسپی نے دسمبر 2024 میں استعفیٰ دیدیا تھا۔
مزید پڑھیں: مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
انہوں نے اپنے مختصر دور میں وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں تھی۔
مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو "جوکر" قرار دیدیا
جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے یکطرفہ فیصلوں نے مجھے مستعفیٰ ہونے پر مجبور کیا، محمد رضوان کو بطور کپتان بنانے جیسے حیران کُن فیصلے کیے جس کا نقصان ٹیم کو ہوا، پاکستان کرکٹ ایک جنون کے چکر میں پھنس چکی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کیساتھ شادی کرلی؟
واضح رہے کہ جیسن گلیسپی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد بورڈ نے عبوری طور پر عاقب جاوید کو ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں دیں تھی تاہم ناقص پرفارمنس کے باعث بورڈ نے آج نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کردیا ہے۔