Nawaiwaqt:
2025-12-14@09:43:48 GMT

8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل

سعودی عرب ،سینیگال سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 5 کو کراچی میں انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی حراست میں دے دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سینیگال میں مختلف ذرائع سے پہنچے 3 پاکستانی نوجوانوں کی یورپ انسانی سمگلنگ کی جانا تھی مگر مقامی اتھارٹیز نے انہیں حراست میں لے کر پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے واپس بھیج دیا، جنہیں اے ایچ ٹی سی نے حراست میں لے لیا۔  سعودی عرب سے بلیک لسٹ 5 اور سزائیں پوری ہونے والے 6 افراد سمیت 14 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں منشیات فروشی کا ایک ملزم بھی شامل ہے۔ رومانیہ، عمان میں زائد المیعاد قیام اور ویزا ختم ہونے سمیت مختلف الزامات پر 12 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں زائد المیعاد قیام، غیرقانونی انٹری اور دیگر الزامات پر 7 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔   عراق میں زائد المعیاد قیام پر ایک ، قطر اور جنوبی افریقہ میں پاسپورٹ گم ہونے پر 6 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو دیا گیا

پڑھیں:

نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی:

تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص دو سال سے ویڈیو کی بناء پر بلیک میل کر رہا تھا، ملزم اس سے پہلے بھی بلیک میل کر کے رقم بٹورتا رہا اور اب مزید 14 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہا تھا۔

کلرسیداں پولیس نے متاثرہ نوجوان کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست شخص سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، جس کی فرانزک کروائی جا رہی یے، زیر حراست ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ: کیش ادائیگی پر پابندی
  • فیض حمید کیخلاف مزید چارجز ہیں، سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانےکےلیے کوشاں ہیں، خواجہ آصف
  • جاپان میں زلزلے کے مزید جھٹکے‘ سونامی کا انتباہ واپس لے لیا گیا
  • پاک انڈونیشیا معاہدے اور تعاون
  •  عراق جانے والے زائرین کا قیام مقررہ مدت سے زائد نہیں ہوگا، محسن نقوی
  • عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
  • عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی: محسن نقوی
  • عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
  • نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
  • جرمنی نے پاکستانیوں کیلئے نیا آن لائن ویزہ سسٹم شروع کر دیا