ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران حاصل کیا۔
ورات کوہلی نے سب سے زیادہ کیچز تھامنے کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، 36 بھارتی کرکٹر نے اپنے 299 ویں ون ڈے میچ میں 158 کیچز مکمل کرتے ہوئے محمد اظہر الدین کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ سنگ میل دبئی میں کھیلے گئے میچ کے 47 ویں اوور میں عبور ہوا جب پاکستان کے نسیم شاہ نے کلدیپ یادیو کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا اور لانگ آن پر کھڑے کوہلی نے ایک شاندار کیچ پکڑ کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یاد رہے کہ سری لنکا، آسٹریلیا اور بھارت کے کرکٹرز سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔
مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی؛ کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے 443 اننگز میں 218 کیچز کے ساتھ سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے فیلڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 372 اننگز میں 160 کیچز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی 296 اننگز میں 158 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کھلاڑی نہ صرف اپنی بیٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں بلکہ اپنی فیلڈنگ کی مہارت سے بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سے بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریکارڈ اپنے نام کوہلی نے
پڑھیں:
کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
کراچی میں اپریل کے دوران ہی پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید تین روز تک ہیٹ ویو رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا، کراچی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 40.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جناح ٹرمینل پر 40.7، شارع فیصل پر 40.5، ماڑی پور میں 39.5 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اپریل تک شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔