چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی تاہم میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر چکی تھی۔
بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس جیتنے میں ناکام رہے جس کے ساتھ ہی بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ سلسلہ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 تک جاری رہا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے پاس تھا جو 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 کے درمیان مسلسل 11 بار ٹاس ہار چکا تھا۔
مزید برآں ون ڈے کرکٹ میں کسی کپتان کی جانب سے سب سے زیادہ مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برائن لارا کے پاس ہے، جو 12 بار ٹاس ہارے۔ دوسری جانب، بھارتی کپتان روہت شرما 9 بار مسلسل ٹاس ہار کر اس فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔
بھارت نے میچ میں کامیابی حاصل کی، لیکن پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ غیر معمولی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت نے
پڑھیں:
ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا, سرینگر میں پوسٹر چسپاں
دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے تحریک آزادی کو بھارت کے تمام تر ظلم و ستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے”ہم بھارتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے، ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا، ہم بھارتی ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔“ دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں ایکس، فیس بک وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔