وزیراعظم شہبازشریف کا آذربائیجان کے صدرالہام علیوف سے ملاقات کیلئے زوولبا صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کیلئے زوولبا صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
(جاری ہے)
پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارتی محل آمد پر ان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے صدارتی محل کے مرکزی دروازے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، وزیراعظم کو آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدارتی محل
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کل ترکیہ روانہ ہوں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کے دورے میں مزید ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔