پشاور:

گورنر خیبر پختونخوا نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کیلئے وزیراعظم اور صدر کو خط لکھ دیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کو خط لکھ کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے "بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ" رکھنے کی درخواست کی ہے۔  

خط میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ 21 جون 2008 کو اس وقت کے وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا، جو ملک و قوم کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف تھا۔ بعدازاں، 9 اگست 2008 کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں قومی ہیروز کے نام پر ایئرپورٹس کے نام رکھے جاتے ہیں، اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنا ان کی سیاسی، جمہوری اور عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد کا بھی تقاضا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ عوامی مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں تاکہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو سرکاری سطح پر دوبارہ تسلیم کیا جا سکے، گورنر نے اپنے خط میں امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اور صدر اس درخواست پر مثبت ردعمل دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختونخوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو

پڑھیں:

اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 22 سال ہے جبکہ طالبہ کو 2 روم میٹس کی موجودگی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس نے طالبہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک
  • اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ کا قتل، قاتل ہاسٹل میں ڈیڑھ گھنٹے تک کیا کرتا رہا؟
  • بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • پپپلز پارٹی پنجاب میں کسانوں کے حقوق کا پرچم بلند کرے گی
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبر پختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، فیصل کریم کنڈی
  • خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا