بنگال ٹائیگرز 2017 کی طرح کیویز کو حیران کرنے کا خواب دیکھنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف آج میدان میں اترے گی، بنگال ٹائیگرز کیویز کو حیران کرنے کا خواب دیکھنے لگے، میگا ایونٹ کے گروپ اے کا یہ میچ میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے بعد کیویز جہاں بنگال ٹائیگرز کو بھی زیر کر کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے پْرعزم ہیں وہیں بنگلا دیش کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ شکست کی صورت میں اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم ہو سکتے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں شاندار آغاز کیا اور 1.
بنگلا دیش کو بھارت کے ہاتھوں اپنے پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے اسے ہر صورت یہ میچ جیتنا ہوگا۔
نیوزی لینڈ نے اپنے ابتدائی میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حالیہ سہ فریقی سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستانی کنڈیشنز سے اچھی طرح ہم آہنگ ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی میچز؛ اسلام آباد میں کون سے راستے بند رہیں گے؟
ٹیم مینجمنٹ کے لیے رچن رویندرا کی ممکنہ واپسی ایک مشکل انتخاب بن سکتی ہے، ان کی غیر موجودگی میں ڈیوون کونوے اور ول ینگ نے اوپننگ کی تھی، خاص طور پر ینگ نے پاکستان کے خلاف سنچری بنا کر اپنی جگہ مضبوط بنا لی ہے، ایسے میں اگر رویندرا کو شامل کیا جاتا ہے تو کسی اور کھلاڑی کو باہر بٹھانا ہوگا جو ٹیم انتظامیہ کے لیے ایک بڑا فیصلہ ہوگا۔
بنگلا دیش کو بھارت کے خلاف میچ میں بیٹرز کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ بھگتنا پڑا، اگر جاکر علی اور توحید ہردوئے کی 154 رنز کی شراکت نہ ہوتی تو ٹیم 100 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر پاتی۔ کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیتنے کے باوجود فائدہ نہیں اٹھایا جبکہ ناقص فیلڈنگ بھی ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔
کرکٹ مبصرین کے مطابق اگر بنگلا دیش کو نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنی ہے تو بیٹرز کو ذمہ داری لینا ہوگی اور فیلڈنگ میں بھی بہتری لانا ہوگی۔
بنگلا دیش کے لیے حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی میں بھی اس نے نیوزی لینڈ کو حیران کن شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔ ٹیم اسی جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی کہ وہ ایک بار پھر کیویز کو حیران کر کے سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھ سکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل نیوزی لینڈ بنگلا دیش کو حیران کے خلاف میچ میں یہ میچ کے لیے
پڑھیں:
آر ایس ایس اور بی جے پی مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہی ہیں, ممتابنرجی
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور اس کے اتحادی مغربی بنگال میں اچانک بہت سرگرم ہو گئے ہیں، ان اتحادیوں میں آر ایس ایس بھی شامل ہے اور وہ ایک افسوسناک واقعے کے پس منظر کو استعمال کر کے تقسیم کی سیاست کے لئے جان بوجھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی نے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ مغربی بنگال کے لوگوں کو انتہائی محتاط رہنا چاہیے تاکہ وہ ان کے جال میں نہ پھنسیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے اتحادی مغربی بنگال میں اچانک بہت سرگرم ہو گئے ہیں، ان اتحادیوں میں آر ایس ایس بھی شامل ہے اور وہ ایک افسوسناک واقعے کے پس منظر کو استعمال کر کے تقسیم کی سیاست کے لئے جان بوجھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ آر ایس ایس، بی جے پی اتحاد کا مقصد فسادات بھڑکانا ہے جس سے تمام کمیونٹیز متاثر ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پیار کرتے ہیں اور ہم آہنگی سے رہنا چاہتے ہیں۔ ہم فسادات کی مذمت کرتے ہیں۔ ممتابنرجی نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی حقیر انتخابی فائدے کے لیے ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے سب سے پرسکون اور ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد میں ملوث مجرموں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔