شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)شیخوپورہ میں ڈمپرنے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں پیش آیا جہاں ڈمپرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار3 افرادجاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں سڑک پر چلنے والے 2گھوڑے بھی ہلاک ہوگئے جو ہلاک ہونے والے افراد کے ہی تھے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورفرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 2 سابق وزرا کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دکی: سی ٹی ڈی سے فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد ہلاک
— فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع دکی میں سی ٹی ڈی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔