ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 2025/26کیلئے ٹیرف تجاویز وزارت تجارت کو بھیج دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز


چائے کی درآمد پر ڈیوٹی 11فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے،میڈیکل ڈیوائسز، ادویات سازی کیلئے خام مال پر ڈیوٹی میں کمی کی تجویز


10سال پرانی کنسٹریکشن مشنری کی درآمد کی اجازت دی جائے ،جس سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، عاطف اکرام شیخ


اسلام آباد (سب نیوز)ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 2025/26کیلئے ٹیرف تجاویز وزات تجارت کو بھیج دیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چائے کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 11فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے،میڈیکل ڈیوائسزاور ادویات سازی کیلئے خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی تجویز دی ہے ۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ میڈیکل ڈیوائسزاور ادویات سازی کیلئے خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 20سے کم کر کے 5فیصد ، 6فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی صفر کی جائے ، ڈیوٹی میں کمی سے مقامی سطح پر ادویات کی پروڈکشن میں اضافہ ہوگا،

موٹر سائیکل کے پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی 35فیصد سے کم کر کے 20فیصد کی جائے ، سپیئرز پارٹس کی قیمتوں میں کمی سے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا،قومی ٹیرف کے ساتھ سپیئر پارٹس کی سمگلنگ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔

بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کاغذ اور پیر بورڈ پر کسٹم ڈیوٹی 10فیصد برقرار ، ریٹیل ڈیوٹی ختم کی جائے ، پرنٹڈ میٹیرل کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی3فیصد سے بڑھا کر 20کی جائے ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ 4ارب پرنٹڈ میٹریل درآمد ہوتا ہے جو مقامی سطح پر پرنٹ ہو سکتا ہے، اقدام سے نا صرف قیمتی زر مبادلہ بچے گا بلکہ نئی نوکریاں بھی پیدا ہونگی ۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے 5سال پرانی تعمیراتی مشنری کی درآمد پر پابندی ہٹانے اور 10سال پرانی مشنری کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ، منصوبوں کے لاگت میں کمی ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی نے

پڑھیں:

پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے تاہم سعودی حکومت کی پالیسی تمام ممالک کے لئے یکساں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وزیرا عظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کی رپورٹ جمع ہو چکی ہے جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا ملے گی ۔

پیر کو یہاں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام حج 2025 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور مجھے ایک ماہ قبل ہی ملی ہے۔ ، وزیر اعظم نے مجھے اچھا حج کرانے کی ذمہ داری دی ہے ، میں نے خود سعودی عرب جا کر انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے پتہ چلا کہ کافی بڑی تعداد میں عازمین کا اس مرتبہ حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ ہے، میں نے اور علامہ طاہر اشرفی نے اپنی بساط کے مطابق 67 ہزار عازمین کا حج کوٹہ بحال کرانے کی کوشش کی، وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بھی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر حج سعودی عرب ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی کوششوں سے پاکستان کو دس ہزار کا حج کوٹہ مل گیا ہے ، سعودی عرب نے ایک لاکھ دو ہزار حج کوٹہ کا بتایا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے سعودی حکومت کو درخواست کی ہے کہ ہمدردی سے تمام پاکستانیوں کے لیے غور کریں ، سعودی حکومت نے دس ہزار عازمین کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دس ہزار کا کوٹہ اسی پرائیویٹ حج سکیم سے ہوا ہے ، کچھ لوگ اضافی حج کوٹہ کی بات کررہے ہیں جو درست نہیں ہے ۔

سعودی حکومت نے دیگر مسلم ممالک کوڈیڈ لائن سے رہ جانے والے عازمین کو موقع دیا تو پاکستانیوں کو بھی ضرور ملے گا، جو پالیسی بنے گی وہ پاکستان سمیت سب ممالک کے لئے ہوگی، اگر رہ جانے والے دیگر ممالک کے عازمین، حج پرگئے تو پاکستان کے بھی ضرور جائیں گے ، پاکستانی عازمین کا جو پیسہ سعودی عرب منتقل ہوا ہے وہ ضرور واپس ملے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • ٹرمپ انتظامیہ چین سے تجارتی تعلقات محدود کرنے کے لیے مختلف ممالک پر دباﺅ ڈال رہی ہے.بیجنگ کا الزام
  • پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
  • واشنگٹن کے ساتھ تجارتی سودے ہمارے کھاتے میں نہ کیے جائیں … چین کا انتباہ
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • ملکی معیشت کا انحصار برین ڈرین اور ترسیلات زر پر ہے
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ