باکو: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارتی محل زوولبا آمد، گارڈ آف آنر پیش
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
باکو(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف صدر آذربائیجان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل زوولبا پہنچ گئے۔
آذربائیجان کے زوولبا محل آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے مرکزی دروازے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
دو روزہ دورہ آذربائیجان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی، توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے، شہباز شریف بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف ا ذربائیجان کے
پڑھیں:
وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں زلزلے پر اظہار تشویش کیا اور ترک بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔