سرگودھا: بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر 5 افراد کی 22 سالہ دوشیزہ سے اجتماعی جنسی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر 5 افراد نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے بتایا کہ 22سالہ دوشیزہ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
پولس نے اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کے والد کی درخواست پر تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق دھریمہ نواب کالونی کی رہائشی لڑکی کو ثمر بٹ بیرون ملک بھجوانے کے لیے انٹرویو دلوانے کے گیا۔
والد امان اللہ نے الزام لگایا کہ ثمر بٹ اور اس کے 4 دوست نامعلوم مقام پر لیجا کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
والد امان اللہ نے بتایا کہ حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سمیت دیگر افسران بھی تھانہ جھال چکیاں پہنچ گئے
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سرگودھا نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ۔مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہیں،
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کینیا میں 14 سالہ لڑکی کو شیر کھا گیا
کینیا وائلڈ لائف سروس (کے ڈبلیو ایس) نے بتایا ہے کہ نیروبی کے مضافات میں ایک 14 سالہ لڑکی کو شیر نے مار ڈالا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی کی رپورٹ کے مطابق کنزرویشن ایجنسی نے بتایا کہ شیر نوجوان لڑکی کو نیروبی نیشنل پارک کے ساتھ موجود کھیت میں واقع رہائشی کمپاؤنڈ سے اٹھا کر لے گیا تھا۔
وہاں موجود ایک اور نوجوان نے شور مچایا جس کے بعد کینیا وائلڈ لائف سروس رینجرز نے قریب میں واقع ندی تک پیروں کے نشان کا پیچھا کیا جہاں انہیں پرائمری اسکول کی لڑکی کی باقیات ملیں۔
کینیا وائلڈ لائف سروس نے کہا کہ شیر نظر نہیں آیا ، کینیا وائلڈ لائف سروس نے ایک جال بچھا دیا ہے اور درندے کی تلاش کے لیے سرچ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ مزید حملوں کو روکنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
نیروبی نیشنل پارک شہر کے مرکز سے صرف 10 کلومیٹر (چھ میل) کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ شیر، جنگلی بھینسوں، زرافے، چیتے اور چیتا جیسے جانوروں کا مسکن ہے۔
جنگل میں گھومنے والے جانوروں کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے جنگل کی تین طرف باڑ لگی ہوئی ہے لیکن یہ جنوب کی طرف سے کھلا ہے تاکہ جانور علاقے کے اندر اور باہر جا سکیں۔
اگرچہ کینیا میں شیروں کا اکثر انسانوں کے ساتھ خاص طور پر مویشیوں پر حملے کی وجہ سے سامنا ہوتا ہے ، شیروں کا لوگوں کو مارنا عام نہیں ہے۔
کینیا وائلڈ لائف سروس نے یہ بھی رپورٹ کیاکہ ہفتے کے روز ا 54 سالہ شخص کو ہاتھی نے مارا ڈالا تھا، یہ واقعہ نیروبی سے تقریباً 130 کلومیٹر (80 میل) شمال میں پیش آیا۔
ہاتھی جنگل میں چر رہا تھا جب کہ اس نے اس شخص پر حملہ کیا جس سے اس کے سینے پر شدید چوٹیں آئیں، پسلیاں ٹوٹ گئیں اور اندرونی چوٹیں آئیں، متاثرہ شہری کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔